آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

عمران خان کی وکٹری سپیچ: دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات میں تعاون کریں گے

پاکستان کی متعدد سیاسی جماعتوں نے انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلی مرتبہ متعارف کروائے جانے والے نظام میں تکنیکی خرابی نتائج میں تاخیر کی وجہ بنی ہے۔ الیکشن 2018 پر بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، حسن زیدی، رضا ہمدانی ذیشان علی، حمیرا کنول

  1. میڈیا آجائے مگر موبائل کے بغیر!

    بی بی سی کے فرقان الہی نے لاہور سے بتایا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت تو دے دی ہے لیکن ان سے کہا گیا ہے کہ وہ موبائل کے بغیر پولنگ سٹیشن میں داخل ہوں۔

  2. انتظار کیجیے!

    بی بی سی کے راجا وقاص کے مطابق راولپنڈی کے حلقہ 62 میں پولنگ سٹیشن پہنچنے والی چند خواتین احتجاج کر رہی ہیں کیونکہ ان کے بقول انھیں انتظار کرنے کو کہا گیا اور پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے نہیں دیا جا رہا۔

  3. ’مستقبل اچھا ہے‘: شیخ رشید, لال حویلی کے باہر حامیوں اور ووٹرز کی آمد جاری

    عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید لال حویلی کے باہر موجود ہیں اور 11 بجے اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

  4. راولپنڈی کے حلقے این اے 62 میں پولنگ شروع

    بی بی سی کے راجہ وقاص علی نے بتایا کہ راولپنڈی کے حلقہ این اے 62 کے پولنگ سٹیشن ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تعلیمی ادارے میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے اور پاک فوج کے اہلکار چیکنگ کے بعد لوگوں کو سٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت دے رہے ہیں۔

  5. راولپنڈی میں پولنگ کا آغاز

    بی بی سی کے شیزاز حسن کے مطابق راولپنڈی میں تاخیر کے بعد پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں صبح سے ہی ووٹرز کی قطاریں لگ گئی تھیں، جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

  6. ایاز صادق بھی پہنچ گئے

    عام انتخابات 2018 میں جہاں عام شہری اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں وہیں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر انتخاب لڑنے والے امیدوار بھی وقفے وقفے سے اپنے علاقوں میں ووٹ کاسٹ کرنے پہہنچ رہے ہیں۔ بی بی سی کے فرقان الہی کے مطابق مسلم لیگ نون کے ایاز صادق بھی ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گئے ہیں۔

  7. شہباز شریف ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

    خبر رساں ادارے الجزیرہ کے نمائندے اسد ہاشم نے ٹویٹ کی کہ پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف ووٹ ڈالنے اپنے حلقے این اے 130 کے پولنگ سٹیشن پہنچ گئے ہیں۔

  8. اسلام آباد میں پولنگ کے عمل کا آغاز, عمل شروع ہونے سے قبل عملے کی تیاریاں، چند سڑکیں بند

    اسلام آباد میں پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل پولیس اہلکار اور الیکشن کمیشن کے عملے کی تیاریاں۔ کچھ مقامات پر پولنگ سٹیشنز کے باہر رکاوٹیں لگا کر سڑکیں آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی تھیں۔

  9. راولپنڈی کے شہری ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

    بی بی سی کے شیراز حسن کے مطابق راولپنڈی کے حلقہ این اے 62 میں پولنگ مراکز کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد تو پہنچ چکی ہے تاہم تاحال اس حلقے میں پولنگ کا عمل شروع نہیں ہو سکا ہے۔

  10. خضدار میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ، ایک ہلاک، تین زخمی

    بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم نے بتایا ہے کہ حکام کے مطابق خضدار میں بلوچستان کانسٹبلری پر گرینیڈ سے حملہ جس میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ یاد رہے کہ کل کیچ میں بھی سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ ہوا تھا جس میں تین اہلکاروں کی موت ہوئی تھی۔

  11. بریکنگ, الیکشن 2018 کے لیے پولنگ کا آغاز

    پاکستان بھر میں عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں دس کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ صبح آٹھ بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام چھ بجے تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔

  12. میڈیا باہر سے کوریج کرے

    پاکستان میں عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ شروع ہونے میں چند لمحے ہی رہ گئے ہیں۔ بی بی سی کے فرقان الہی نے لاہور سے بتایا ہے کہ پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشنز میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ میڈیا کے نمائندوں کو پولنگ سٹیشنز کے باہر سے ہی کوریج کرنے کا کہا گیا ہے۔