آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

’نواز شریف اور مریم نواز طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل منتقل‘

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی گرفتاری کے بعد ایک خصوصی طیارہ انھیں لاہور سے لے کر اسلام آباد پہنچ گیا اور وہاں سے انھیں طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، حسن زیدی، رضا ہمدانی ذیشان علی، حمیرا کنول

  1. بریکنگ, ’ایئر پورٹ پہنچیں گے کوئی راستہ نہیں روک سکتا‘

    پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف لوہاری گیٹ پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے مقامی میڈیا کے صحافی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر حال میں ’ایئر پورٹ پہنچیں گے کوئی راستہ نہیں روک سکتا‘۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جہاں سے اللہ لے جائے گا وہیں سے ایئرپورٹ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن پر امن رہیں گے لیکن اگر روکا گیا تو پھر یہ کسی کنٹرول میں نہیں آئیں گے۔

  2. نواز کا سن کر لوگوں نے جانے سے انکار کر دیا

    ابوظہبی میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار طاہر عمران نے بتایا ہے کہ ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز میں نواز شریف کا سن کر بہت سے افراد نے اس پرواز کے ذریعے جانے سے انکار کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب جنوبی افریقہ، جاپان، برطانیہ اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نواز شریف کا سن کر یہاں پہنچے ہیں۔

  3. ابوظہبی میں موجود بی بی سی کے نمائندے لاہور میں رابطے سے محروم

  4. بریکنگ, مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں پر بلاول کا احتجاج

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی قانونی وجوہات تو سمجھ میں آتی ہیں لیکن کن بنیادوں پر ان کی جماعت کے کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہے؟

  5. بریکنگ, لاہور ایئرپورٹ پر بی بی سی کے نمائندے نے کیا دیکھا؟

  6. نواز اور مریم کو 13 رکنی ٹیم گرفتار کرے گی

    نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتار کرنے کے لیے نیب کی 13 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جن میں تین خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہ ٹیم نواز شریف اور ان کی بیٹی کے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر انھیں گرفتار کرے گی۔

  7. لوہاری گیٹ کا ماحول: بی بی سی کی نمائندہ نے کیا دیکھا؟

  8. نواز شریف کے لیے ٹشو باکس

  9. ایئرپورٹ جانے والے تمام راستے بند

  10. بریکنگ, لوہاری گیٹ پر رہنماؤں کی آمد

    بی بی سی اردو کے فرقان الہیٰ کے مطابق لوہاری گیٹ کے باہر مسلم لیگ نواز کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہو رہی ہے۔ نواز لیگ کے رہنما بھی یہاں پہنچ گئے ہیں۔ ان رہنماؤں میں مریم اورنگزیب، طلال چوہدری، رانا مرغوب اور بلال یاسین شامل ہیں۔

  11. بریکنگ, لاہور ایئرپورٹ پر رینجرز تعینات

    نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں، جبکہ کینٹ سے ایئرپورٹ کی جانب جانے والے راستوں پر بھی رینجرز موجود ہیں۔ نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ایئرپورٹ کی جانب جانے والے راستوں سے منسلک گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے۔

    وہاں موجود دیگر پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکار لوگوں کے پاس موجود ٹکٹ چیک کرنے کے بعد انھیں ایئرپورٹ میں داخل ہونے کی اجازت دے رہے ہیں جبکہ دیگر افراد کو وہاں سے جانے کا کہا گیا ہے۔

  12. ’میڈیا پیچھے ہٹتا نظر آرہا ہے، ڈرنے کی کیا بات ہے؟‘

    ابو ظہبی ایئر پورٹ پر میڈیا کے نمائیندوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں میاں نواز شریف نے شکوہ کیا کہ اب جب ملک کی تاریخ بدلنے کا وقت آیا ہے تو میڈیا تھوڑا سا پیچھے ہٹتا ہوا نظر آتا ہے۔ ڈرنے کی کیا بات ہے ڈر اتاریں۔ قوم نے بھی ڈر اتار دیا ہے۔ سب ملک کر ملک کو بدلیں اور تاریخ کو بدلیں۔ اب جبکہ فیصلہ کن لمحات آگئے ہیں آپ کو گھبرانا نہیں چاہیے آگے بڑھنا چاہیے۔

  13. بریکنگ, فلائیٹ کی تاخیر ایک سوالیہ نشان ہے؟

    ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ فلائیٹ جو کبھی لیٹ ہوتی ہی نہیں ہے وہ تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ ہم جہاز پر سوار ہونے کے لیے تیار بیٹھے ہوئے تھے تو اچانک پتہ چلا کہ فلائیٹ میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر ہو گئی ہے۔ تو یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔

  14. سنا ہے میرا کل کا انٹرویو نہیں چلا

    میاں نواز شریف نے خاتون اینکر عاصمہ شیرازی سے ٹیلی فون پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سنا ہے میرا کل کا انٹرویو نہیں چلا اگر آپ کا چینل چلاتا تو چل جاتا۔

    عاصمہ شیرازی نے بتایا کہ بی بی سی اور دیگر بین الاقوامی میڈیا نے اس حوالے سے رپورٹ کیا ہے اور سوشل میڈیا پر احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔

  15. بریکنگ, ’عبداللہ گل انٹرچینج سے آگے گئے توسختی سے نمٹا جائے گا‘

    پنجاب کے نگران وزیر داخلہ شوکت جاوید کا کہنا ہے کہ نہ تو نون لیگ نے ریلی کی اجازت لی ہے اور نہ ہی انھیں اجازت دی گئی ہے۔ انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تمام راستے کھول دیے گئے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ راستے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر بند کیے گئے۔

    ایئر پورٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ایئر پورٹ کی سکیورٹی کا انتظام سول ایوی ایشن کے پاس ہے، لیکن اگر کوئی عبداللہ گل انٹرچینج سے آگے جانے کی کوشش کرے گا تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

  16. ’فیصلہ سنانے والے اور کروانے والے الگ الگ لوگ ہیں‘

    نواز شریف نے مزید کہا کہ ’مریم خوشی سے جیل نہیں جارہی اسے جیل بھجوایا جا رہا ہے۔ کوئی مجھے بتائے گا کہ مریم کو کیوں آٹھ سال کی سزا دی گئی ہے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ دیکھیں فیصلہ سنانے والے اور کروانے والے کون ہیں۔ یہ دو الگ الگ لوگ ہیں۔ ’آج ہم جو اتنی بڑی قربانی دے رہے ہیں تحریک یہیں سے اٹھے گی بہت سہہ لیا بہت برداشت کر لیا۔‘