آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

’نواز شریف اور مریم نواز طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل منتقل‘

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی گرفتاری کے بعد ایک خصوصی طیارہ انھیں لاہور سے لے کر اسلام آباد پہنچ گیا اور وہاں سے انھیں طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، حسن زیدی، رضا ہمدانی ذیشان علی، حمیرا کنول

  1. کنٹینر بمقابلہ لیگی کارکن

  2. بریکنگ, نواز شریف اور مریم نواز کا جہاز پاکستانی حدود میں داخل

    اتحاد ایئر ویز کی پرواز ای وائے 243 پاکستانی حدود میں داخل ہو گئی ہے۔

  3. ’لالہ موسی اور گجرات میں لیگی کارکن گرفتار‘

    بی بی سی کی سارہ حسن رضوی کے مطابق مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا ہے کہ لالہ موسی سے جماعت کے 11 کارکنان اور دریائے چناب پل کے مقام پر متعدد قومی و صوبائی امیدواروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

  4. ای وائے 243 ایران کی حدود میں داخل

  5. نون لیگ کی ریلی میں بچے بھی شامل

    نامہ نگار فرحت جاوید کے مطابق لاہور میں نواز شریف اور مریم نواز کا استقبال کرنے کے لیے نکلنے والی ریلی میں جہاں بڑی تعداد میں لیگی کارکن باہر نکلے ہیں وہیں ان میں بچے بھی شامل ہیں۔

  6. , دو گھنٹے 35 منٹ

    بی بی سی کے نامہ نگار طاہر عمران کے مطابق اتحاد ایئر ویز کی پرواز ای وائے 243 تقریباً دو گھنٹے اور 35 منٹ بعد لاہور ائیر پورٹ پر اترے گی۔

  7. ’میڈیا کو بھی تھوڑا سٹینڈ لینا چاہیے‘

    نواز شریف نے ابوظہبی سے لاہور کے لیے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے کیا کہا دیکھیے اس ویڈیو میں۔

  8. بریکنگ, ابوظہبی سے واپسی کا سفر شروع

    بی بی سی کے نامہ نگار طاہر عمران کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز جہاز پر سوار ہو گئے ہیں اور اتحاد ایئر لائنز کی یہ پرواز ابوظہبی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

  9. بریکنگ, نواز شریف لاہور کے لیے روانہ

  10. بریکنگ, کالا شاہ کاکو پر شیلنگ

    پنجاب پولیس نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ کالا شاہ کاکو پر رانا تنویر کے قافلے پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث کارکنان کچھ دیر کے لیے منتشر ہو گئے۔

    تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے کارکنان دوبارہ جمع ہو رہے ہیں۔

  11. بریکنگ, ای وائی 243: بورڈنگ شروع

    اتحاد کی ابو ظہبی سے لاہور کے لیے پرواز کی بورڈنگ شروع ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق میاں نواز شریف سب سے آخر میں سوار ہوں گے۔

  12. شہباز شریف کے ساتھ لفٹر بھی

    بی بی سی کے فرقان الہی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور مسلم لیگ کے کارکنان جلوس کی صورت میں ایئر پورٹ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ یہ لفٹر بھی چل رہا ہے تاکہ راستے میں کھڑی گئی رکاوٹوں کو ہٹایا جا سکے۔

  13. بریکنگ, مسلم لیگ کا مرکزی قافلہ روانہ

    پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنماؤں کی قیادت میں ریلی مسلم مسجد لوہاری گیٹ سے ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔ بی بی سی کی نامہ نگار فرحت جاوید کے مطابق قافلے کی قیادت شہباز شریف کر رہے ہیں جبکہ اس میں سعد رفیق سمیت کئی اہم رہنما شامل ہیں۔

    نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ریلی کی رفتار بہت سست ہے۔ راستے میں کئی مقامات پر کنٹینرز کھڑے کر کے راستوں کو بند کیا گیا ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ جب یہ ریلی وہاں تک پہنچتی ہے تو کیا لائحہ عمل اختیار کیا جاتا ہے۔