قرضوں میں ملکی معیشت کے حجم کے تناسب سے کوئی اضافہ نہیں ہوا
بجٹ سے قبل جمعرات کو حکومت کی جانب سے اقتصادی جائزہ پیش کیا گیا گیا جس کے مطابق حکومت کے پانچ سال کے دوران غیر ملکی قرضوں میں ملکی معیشت کے حجم کے تناسب سے کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
اس موقع پر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پانچ سال کے دوران ملک کے ذمے کل قرضوں کی مقدار میں تقریباً 50 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ قرضے 14 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 21 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ملکی معیشت کے حجم میں بھی اسی تناسب سے اضافہ ہوا جو 22 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 34 ہزار ارب روپے ہو گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہafp

