لاہور نزدیک آتے ہی جوش و خروش میں اضافہ

نواز شریف نے لاہور واپسی کے سفر کے دوران گجرات، گوجرانوالہ اور مریدکے میں خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر عدلیہ کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ سے اپنی نااہلی کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔

لائیو کوریج

  1. گجرات میں خطاب کا امکان

    نامہ نگار کے مطابق گجرات میں نواز شریف کے خطاب کے لیے سٹیج تیار کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ نواز شریف گجرات میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

    دوسری جانب گجرات میں ریلی کے استقبال کے لیے لگے بینرز کو پھاڑا گیا اور اُن پر سیاہی ملی گئی ہے۔

    BBC
    ،تصویر کا کیپشنپاکستان، گجرات، نواز
  2. گوجرانوالہ میں ممکنہ قیام

    بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا قافلہ سرائے عالمگیر، کھاریاں اور لالہ موسی سے ہوتا ہوا گوجرانوالہ پہنچے گی۔

    مسلم لیگ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر نواز شریف آج رات گوجرانوالہ میں قیام کریں گے۔

  3. جی ٹی روڈ پر صدقہ

    نامہ نگار وجڈان ڈار نے بتایا جی ٹی روڈ پر جہلم کے قریب نواز شریف کی ریلی کے لیے صدقہ دینے کے لیے بکرے لائے گئے۔

    ْْ

    ،تصویر کا ذریعہْْBBC

  4. ریلی کے شرکا کا ڈھول کی تھاپ پر رقص

    ،ویڈیو کیپشننواز شریف کی جہلم سے روانگی
  5. نواز شریف کی جی ٹی روڈ پر استقبال کی تیاریاں

    پاکستان، نواز ریلی
  6. نواز شریف کی لاہور واپسی کا تیسرا روز، قافلہ جہلم سے روانہ

    پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور واپسی کا آج تیسرا دن ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل اُن کا قافلہ جہلم سے روانہ ہو گیا ہے۔

    نواز شریف نے گذشتہ رات جہلم میں قیام کیا تھا۔

  7. جہلم میں قیام کرنے کا فیصلہ

    نواز شریف اور ان کے قافلے نے رات جہلم میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد جمعرات کو وہ لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

  8. ’مینڈیٹ کی توہین‘

    سابق وزیرِ اعظم نے جہلم میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ججوں نے مجھے نااہل قرار دے کر عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے، اور عوام کو ان سے پوچھنا چاہیے کہ انھوں نے ایسا کیوں کیا حالانکہ میرے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں تھا‘۔

  9. جہلم کے لوگو، پوچھو مجھے کیوں نکالا؟

    نواز شریف نے جہلم میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کے لوگوں کو پوچھنا چاہیے کہ مجھے کیوں نکالا کیوں کہ خود ججوں نے تسلیم کیا ہے کہ میرے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔

  10. اندھیرے کہاں غرق ہو گئے؟

    نواز شریف جہلم پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے تقریر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کہاں گئے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے؟ وہ اندھیرے کہاں غرق ہو گئے؟

    اس کے علاوہ انھوں نے کہا کہ ہم نے کراچی اور بلوچستان کے حالات بھی ٹھیک کیے، ورنہ کراچی برباد ہو رہا تھا اور بلوچستان ڈوب رہا تھا۔

    استقبالی کیمپ
    ،تصویر کا کیپشنراستے میں ایک استقبالی کیمپ کا منظر
  11. نواز شریف کنٹینر کی بجائے ایک دوسری گاڑی میں سوار

    نواز شریف اپنے لیے حاصل کردہ خصوصی کنٹینر میں سفر نہیں کر رہے بلکہ ابھی تک اپنی ایس یو وی میں سوار ہیں، جب کہ ان کا کنٹینر قافلے کے پچھلے حصے میں ساتھ ساتھ چل رہا ہے۔

    نامہ نگار ذیشان ظفر کے مطابق نواز شریف کی گاڑی کے اوپر چھوٹے سپیکر لگائے گئے ہیں جن کی آواز بےحد کم ہے اور صرف آس پاس تک ہی سنائی دیتی ہے اس لیے ان کی تقریر سننے کے لیے کارکنوں میں دھکم پیل شروع ہو جاتی ہے۔

  12. گاڑی کے اندر ہی سے خطاب کرتے ہیں

    قافلے کے ساتھ سفر کرنے والے بی بی سی کے نامہ نگار ذیشان ظفر کے مطابق اب تک نواز شریف کے قافلے کا پیٹرن یہ رہا ہے کہ وہ جی ٹی روڈ پر آنے والے چھوٹے چھوٹے قصبوں میں لگائے گئے استقبالی کیمپوں میں تھوڑی دیر کو رکتے ہیں، اور وہاں جمع شدہ کارکنوں سے گاڑی کے اندر ہی سے خطاب کرتے ہیں اور پھر تیز رفتاری سے آگے روانہ ہو جاتے ہیں۔

  13. ’ہم ریلی کو کیا کریں، ہمارے لیے پیٹ آگے ہے‘

    نامہ نگار شہزاد ملک نے خبر دی ہے کہ جلوس کی وجہ جی ٹی روڈ کے اطراف کے ہوٹل، ریستوران اور ڈھابے بند کروا دیے گئے ہیں جس پر ان کے مالکان سخت برہم ہیں۔

    ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ قافلے کی وجہ سے دو دن سے ان کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

    جب ان سے نواز شریف کے قافلے کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’ہم ریلی کو کیا کریں، ہمارے لیے پیٹ آگے ہے۔‘

  14. جہلم سے آگے دینہ ہے

    منصف اور تجزیہ نگار محمد حنیف کا ٹویٹ:

    امید ہے نواز شریف کے قافلے میں کوئی گا رہا ہو گا:

    یہ جینا بھی کوئی جینا ہے

    جہلم سے آگے دینہ ہے

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. نواز شریف کا قافلہ دینہ سے گزر گیا

    ہمارے نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ نواز شریف نے دینہ میں مختصر خطاب کیا جس کے بعد ان کا قافلہ اب تیزی سے جہلم کی جانب گامزن ہے۔ پروگرام کے مطابق نواز شریف جہلم میں خطاب کریں گے۔

  16. ’رفتار میں تیزی کی وجہ جہلم پہنچنا ہے‘

    ہمارے نامہ نگار شہزاد ملک نے جب کیڈ کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے پوچھا کہ خواجہ سعد رفیق کو کیا پیغام دیا گیا تھا جس کے بعد قافلے کی رفتار بہت تیز کر دی گئی تو ان کا کہنا تھا، ’ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ قافلے کی رفتار میں تیزی کی وجہ جہلم پہنچنا ہے جہاں میاں نواز شریف خطاب کریں گے۔‘

  17. پولیس والوں کی برہمی

    ہمارے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق پنجاب پولیس والے حکامِ بالا سے ناراض ہیں کہ ان سے طے ہوا تھا کہ قافلے کی سکیورٹی ڈیوٹی کے تین گھنٹوں کے انھیں تین ہزار ملیں گے، لیکن اس میں سے بھی رسک الاؤنس کے 1800 روپے کاٹ لیے ہیں۔

  18. پرائیویٹ گاڑیوں کی چاندی

    نواز شریف کے قافلے کے آگے پیچھے چلنے والی پرائیویٹ گاڑیوں کی چاندی ہو گئی ہے کیوں کہ قافلے کی وجہ سے ان سے بھی ٹول نہیں لیا جا رہا۔

    پرائیویٹ گاڑیاں
  19. قافلے کی تیز رفتاریاں

    ،ویڈیو کیپشننواز شریف کا جلوس جی ٹی روڈ سے لاہور کی جانب تیز رفتاری سے گامزن
  20. قافلہ 2017 میں، تصویر 2016 کی

    پاکستان کے وزیر خارجہ اور حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے جمعرات کو نواز شریف کے قافلے کی تصاویر ٹویٹ کیں۔ لیکن ان تصاویر میں سے تیسری تصویر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ تصویر 2016 کی ہے۔

    اس تصویر پر سوشل میڈیا میں بہت بحث و تمحیص جاری ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ تصویر ممتاز قادری کے جنازے کی ہے۔ ممتاز قادری کو گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی تھی۔