بریکنگ, پاکستان کے عوام قانون کی حکمرانی دیکھیں گے
تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی جگہ چلے جائیں لوگوں سے ایک ہی لفظ سننے کو ملتا ہے انشااللہ۔ پاکستان کے عوام قانون کی حکمرانی دیکھیں گے۔ فیصلہ ضروری نہیں کہ صرف ہاں یا نہیں میں ہوں۔ اس میں کئی معاملے ہیں۔ کل میٹنگ ہوئی تھی جس میں فیصلہ یہ ہوا تھا کہ عدالتی فیصلہ سننے کے بعد مشاورت ہوگی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔











