آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پی آئی اے طیارہ حادثہ، کب کیا ہوا؟

پی آئی اے کے حکام کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس پر تمام 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. امدادی آپریشن

  2. جنید جمشید کی رہائش گاہ کا منظر

    طیارے کے حادثے کی اطلاعات اور اس میں جنید جمشید کے سوار ہونے کی خبر نشر ہونے کے بعد کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں واقع ان کے گھر پر رشتے داروں اور دوستوں کی آمد جاری رہی۔

    تعزیت کے لیے آنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

    ہمارے نامہ نگار ریاض سہیل نے بتایا کہ گھر کے باہر دو درجن سے زائد صحافی اور فوٹو گرافر بھی موجود تھے لیکن خاندان کے کسی فرد نے بھی بات کرنے سے انکار کردیا۔

    کچھ دیر بعد گھر کے اندر سے آنے والے ایک شخص نے کہا کہ بعض چینل غلط خبر چلا رہے ہیں کہ سعید انور اور سہیل خان یہاں موجود ہیں۔ 

    نید جمشید کی اہلیہ کے بارے میں سوال پر انھوں نے کہا کہ وہ بھی اندر موجود ہیں تاہم جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ ان کی کتنی اہلیائیں ہیں تو انھوں نے کہا کہ جنید بھائی چلے گئے ہیں یہ سوال نہ کیا جائے۔

    سڑک پر لوگوں کی آمد کے بعد رینجرز کے کچھ جوانوں اور پولیس اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ گھر کے باہر شامیانہ لگایا جا رہا ہے۔

  3. جہاز بنانے والی کمپنی اے ٹی آر نے پی آئی اے کے کریش ہونے والے مسافر جہاز PK 661 کے بارے میں بیان جاری کیا ہے اور حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثے کا شکار ہونے والا جہاز کا سیریل نمبر 663 ہے۔

  4. بریکنگ, جائے حادثہ سے 36 لاشیں برآمد

     پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے 36 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ فوج کے مطابق امدادی آپریشن میں 500 فوجی اہلکار مصروف ہیں جن میں ڈاکٹر اور امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔   

  5. پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ پی کے 661 حویلیاں کے قریب سدھا بتولنی نامی گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ پاکستانی فوج نے جائے حادثہ پر ٹیمیں روانہ کر دی ہیں جنھوں نے گاؤں کے لوگوں کے ساتھ مل کر کچھ دیر قبل 26 لاشیں برآمد کر لی تھیں۔

  6. خبر کا انتظار

    نامہ نگار شمائلہ خان کے مطابق ہوائی اڈے پر حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافروں کے لواحقین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

  7. اسلام آباد ایئرپورٹ پر لواحقین کی آمد جاری

  8. بریکنگ, جائے حادثہ سے 26 لاشیں برآمد

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جائے حادثہ سے اب تک 26 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔  

  9. حادثے پر افسوس

    پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر نے پی آئی اے کے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

  10. ’جہاز دور دراز دشوار گزار علاقے میں گرا‘

    جائے حادثہ کے قریب رہنے والا ایک شخص اور مقامی پولیس اہلکار نے امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جہاز دور دراز دشوار گزار علاقے میں گرا۔

  11. پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارہ کے حادثے پر غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

  12. بریکنگ, تباہ ہونے والے طیارے پر 48 افراد سوار تھے

    • پی آئی اے نے پرواز نمبر PK661 کی حویلیاں کے نزدیک تباہی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ شام چار بج کر بیالیس منٹ پر گرا۔
    • طیارہ سدھا بتولنی نامی گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
    • بیان میں بتایا گیا ہے کہ طیارے پر 48 افراد سوار تھے تاہم اس حادثے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔
    • پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی آپریشن جاری ہے اور جانی نقصان کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
  13. بریکنگ,

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جائے حادثہ سے اب تک 21 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔

  14. پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمران خان نے جہاز کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے

  15. لاشوں کی شناخت کے لیے موبائل بایو میٹرک ٹیمیں روانہ

    • نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق اب تک جائے حادثہ سے چھ لاشیں تحصیل ہسپتال حویلیاں لائی گئی ہیں۔
    • این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے اور ضلعی انتظامیہ کو تمام لاشیں شناخت کے عمل کے لیے ایک ہی ہسپتال پہنچانے کا حکم دیا ہے۔
    • ترجمان پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مطابق تمام لاشیں حویلیاں ہسپتال سے ایوب میڈیکل کالج منتقل کیا جائے گا، جہاں پی ڈی ایم اے کی جانب سے سہولت سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔
    • لاشوں کی شناخت کے لیے موبائل بایومیٹرک ٹیمیں حویلیاں روانہ کر دی گئی ہیں جہاں سے لاشیں بائیو میٹرک شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔
  16. لاشوں کی منتقلی

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ سے چھ لاشیں نکالی گئی ہیں جنھیں حویلیاں اور ایوب میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے۔