’آج بھی مظاہرین کی قیادت سے مذاکرات ہوں گے‘
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ حکومتی وفد آج بھی تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ شب ٹی ایل پی کے سربراہ خادم حسین رضوی کی جانب سے ٹویٹ کی گئی تھی کہ حکومت سے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں اور آئی ایس آئی کے افسر نے انھیں ’بھون‘ دینے کی دھمکی دی تھی۔