پشاور زلمی: دو اوورز کے بعد 14 رنز کوئی آؤٹ نہیں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن نے دوسرا اوور کرایا جس میں انھوں نے صرف تین رنز دیے۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پی ایس ایل تھری کا دسواں میچ شارجہ کے میدان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں پشاور زلمی نے کانٹے کے مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے جیت اپنے نام کر لی۔
سید عابد حسین، تابندہ کوکب
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن نے دوسرا اوور کرایا جس میں انھوں نے صرف تین رنز دیے۔
پشاور زلمی نے انور علی کے پہلی ہی اوور میں 11 رنز حاصل کر لیے جس میں دونوں اوپنروں نے ایک ایک چوکا لگایا۔
پی ایس ایل تھری میں اپنا آخری میچ کھیلنے والے تمیم اقبال اور کامران اکمل نے 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کیا ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے انور علی پہلا اوور کر رہے ہیں۔
گذشتہ دو پی ایس ایل کی طرح اس سال بھی پی ایس ایل اوسط سکور 160 رنز سے کم رہا ہے۔ اس پر ٹوئٹر پر صارف تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کوئی کانٹے دار مقابلہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی بڑا سکور۔ ’بورنگ ہو رہا ہے۔ ‘
پشاور زلمی کی جانب سے پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ثمین گل نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے چار اوورز میں صرف 20 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔
بیس اوورز کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے ہیں جس میں شین واٹسن 47 رنز اور رائل روسو 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے کپتان ڈیرن سیمی، وہاب ریاض اور عمید آصف نے دو دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔
انور علی وہاب ریاض کو چھکا تو لگانے میں کامیاب ہو گئے لیکن ان کا پیر وکٹوں سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے وہ آؤٹ ہو گئے۔
آخری اوور کا کھیل باقی ہے جس میں کوئٹہ کی جانب سے انور علی اور جان ہاسٹنگز وہاب ریاض کا سامنا کریں گے۔
19ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر عمید آصف نے کوئٹہ کی آخری امید محمد نواز کو لانگ آن پر کیچ آؤٹ کروا دیا جہاں صابر رحمان نے اپنا تیسرا کیچ لیا۔ نواز تین رنز بنا سکے۔
وہاب ریاض کے کامیاب اوور کے بعد کوئٹہ کے رن بنانے کی اوسط سات اعشاریہ تین پر گر گئی۔
فاسٹ بولر وہاب ریاض نے اپنے تیسرے اوور کا آغاز کیا اور تیسری گیند پر کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کو کلین بولڈ کر دیا جن کی آف سٹمپ زمین سے اکھڑ کر باہر گر گئی۔ انھوں نے 17 رنز بنائے۔
عمید آصف کے اوور میں 9 رنز حاصل کرنے کے بعد سرفراز احمد 16 رنز پر پہنچ گئے ہیں جبکہ نئے آنے والے محمد نواز 1 رن پر موجود ہیں۔
لیکن عمید آصف کی اگلی ہی گیند پر رائلی روسو باؤنڈری پر صابر رحمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ہیں۔
17ویں اوور کے آغاز پر رائلی روسو نے عمید آصف کو لانگ آف پر چھکا لگا دیا۔ ان کا سکور اب 37 رنز پر پہنچ چکا ہے۔
ثمین گل نے اپنے ڈیبو میچ میں اپنا آخری اوور پھینکا جس میں انھوں نے صرف آٹھ رنز دیے اور مجوعی طور پر چار اوورز یں 20 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔
رائلی روسو نے ثمین گل کی پہلی گیند پر عمید آصف کو مڈ آف پر آسان کیچ کا موقع دیا لیکن وہ پکڑ نہ سکے اور گیند باؤنڈری پار کر گئی۔
سات اعشاریہ تین کی اوسط سےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 110 رنز بنائے ہیں اور کپتان سرفراز احمد 12 اور رائلی روسو 24 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ اننگز کے آخری پانچ اوورز باقی ہیں۔
شارجہ سٹیڈیم میں موجود بی بی سی کے نمائندے عبدالرشید شکور کے مطابق میں تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جن میں اکثر خاندان سمیت آئے ہیں۔ ایک تماشائی کا کہنا تھا کہ شارجہ تفریح اور کھیلوں کے لیے بہترین جگہ ہے۔
پہلی گیند پر زخمی ہونے والے ڈیرن سیمی چوتھی گیند پر ایک بار پھر گر گئے جس کے بعد وہ اپنی بولنگ جاری نہیں رکھ سکے۔ اوور مکمل کرنے کے لیے ڈیوائن سمتھ کو بلایا گیا ہے۔
سٹریٹیجک ٹائم آؤٹ کے بعد ڈیرن سیمی نے دوبارہ بولنگ شروع کر دی ہےگ