آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کی جیت

پی ایس ایل تھری کا دسواں میچ شارجہ کے میدان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں پشاور زلمی نے کانٹے کے مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے جیت اپنے نام کر لی۔

لائیو کوریج

سید عابد حسین، تابندہ کوکب

  1. بریکنگ, شین واٹسن بولنگ کرنے واپس

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بہترین بولر شین واٹسن کو ان کے کپتان سرفراز احمد بولنگ کرنے واپس لائے ہیں۔

  2. پشاور زلمی: 13 اوورز کے بعد 94 رنز دو آؤٹ, 42 گیندوں پر 48 رنز درکار

    پشاور زلمی کے دونوں بلے باز بغیر کسی دشواری کے بیٹنگ کر رہے ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بولنگ اس وقت بے بس دکھائی دے رہی ہے۔

  3. پشاور زلمی: 12 اوورز کے بعد 90 رنز، دو کھلاڑی آؤٹ, 48 گیندوں پر 52 رنز درکار

    راحت علی تیسرا اوور مہنگا گیا اور دو چوکوں کی وجہ سے انھوں نے 12 رنز دیے۔ اس اوور کے بعد حفیظ 18 رنز اور تمیم 29 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

  4. پی ایس ایل میں سو چھکے مکمل, دسویں میچ میں سوواں چھکا

    تمیم اقبال کی جانب سے حسن خان کوآٹھویں اوور میں لگائے جانے والا چھکا پی ایس ایل تھری کا سوواں چھکا تھا۔

  5. پشاور زلمی: 11 اوورز کے بعد 78 رنز، دو کھلاڑی آؤٹ, 54 گیندوں پر 64 رنز درکار

    پہلے اوور میں 18 رنز دینے کے بعد جان ہیسٹنگز نے بہتر بولنگ کی اور دوسرے اوور میں صرف دو رنز دیے۔

  6. پشاور زلمی: دس اوورز کے بعد 76 رنز، دو کھلاڑی آؤٹ, 60 گیندوں پر 66 رنز درکار

    نصف اننگز مکمل ہونے کے بعد پشاور زلمی کی اننگز مستحکم مقام پر موجود ہے۔ تمیم اقبال 22 اور محمد حفیظ 11 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

  7. پشاور زلمی: نو اوورز کے بعد 69 رنز، دو کھلاڑی آؤٹ

    تمیم اقبال اپنی خوش قسمتی کے سہارے 22 رنز پر پہنچ گئے ہیں جبکہ حفیظ نے چھ رنز بنائے ہیں۔

  8. بریکنگ, سرفراز کیچ نہ پکڑ سکے

    محمد نواز نے اپنے اوور کی پانچویں گیند پر تمیم اقبال کو چکمہ دے دیا تھا لیکن ان سے نکلنے والے ایج کو وکٹوں کے پیچھے کپتان سرفراز پکڑنے میں ناکام رہے۔

  9. پشاور زلمی: آٹھ اوورز کے بعد 65 رنز، دو کھلاڑی آؤٹ

    11 رنز بٹورنے کے بعد پشاور زلمی کے تمیم اقبال 20 رنز پر کھیل رہے ہیں جبکہ محمد حفیظ نے چار رنز بنائے ہیں۔

  10. بریکنگ, تمیم اقبال کا چھکا

    پچھلے اوور میں ایل بی ڈبلیو کی اپیل سے بچنے والے تمیم اقبال نے نئے بولر حسن خان کو خوبصورتی سے ان کے سر کے اوپر چھکا رسید کر دیا۔

  11. پشاور زلمی: سات اوورز کے بعد 54 رنز دو آؤٹ

    محمد نواز کے پہلے اوور کے بعد پشاور کے رن بنانے کی اوسط سات اعشاریہ سات ایک پر پہنچ گئی ہے۔ کریز پر محمد حفیظ اور تمیم اقبال موجود ہیں۔

  12. بریکنگ, کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ریویو ضائع

    محمد نواز کی گیند وکٹوں پر جا رہی تھی لیکن لیگ سٹمپ سے باہر گرنے کی وجہ سے تمیم اقبال آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔

  13. بریکنگ, کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ریویو

    محمد نواز کی گیند پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تمیم اقبال کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل پر ریویو لیا ہے۔

  14. بریکنگ, سمتھ آؤٹ، زلمی کا دوسرا نقصان

    پشاور زلمی کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈوائن سمتھ تھے۔ وہ محمد نواز کی گیند پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

  15. بریکنگ, محمد نواز بولنگ کرنے کریز پر

    لیفٹ آرم سپنر محمد نواز کو پشاور زلمی کی اننگز میں پہلی دفعہ گیند کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔

  16. پشاور زلمی: چھ اوورز کے بعد 47 رنز ایک آؤٹ, ہیسٹنگز کا مہنگا اوور

    جان ہیسنٹگ کے پہلے ہی اوور میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا۔ سبھی شاٹس ڈیوائن سمتھ نے کھیلے اور اوور میں 18 رنز سمیٹے۔

  17. پشاور زلمی: پانچ اوورز کے بعد 29 رنز، ایک کھلاڑی آؤٹ

    راحت علی نے پہلے اوور میں 9 رنز دینے کے بعد اپنے دوسرے اوور میں صرف دو رنز دیے جس کے بعد پشاور کے رن بنانے کی اوسط چھ سے کم ہو گئی۔

  18. پشاور زلمی: چار اوورز کے بعد 27 رنز، ایک کھلاڑی آؤٹ

    شین واٹسن کے کامیاب اوور کے اختتام کے بعد پشاور زلمی کے رن بنانے کی اوسط کم ہو کر چھ اعشاریہ سات پر چلی گئی۔ کریز پر اس وقت تمیم اقبال 10 رنز پر جبکہ نئے آنے والے بلے باز ڈیوائن سمتھ چار رنز پر کھیل رہے ہیں۔

  19. بریکنگ, کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی کامیابی

    شین واٹسن نے اپنے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر کامران اکمل کو 10 رنز پر آٰؤٹ کر دیا۔

  20. پشاور زلمی: تین اوورز کے بعد 23 رنز کوئی آؤٹ نہیں

    پشاور زلمی نے 142 رنز کے تعاقب میں پر اعتماد آغاز کیا ہے اور راحت علی کے پہلی اوور میں دو اور چوکے حاصل کر لیے ہیں۔ کامران اکمل اور تمیم اقبال دونوں دس دس رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔