گذشتہ روز کی اہم خبریں
- بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے مظاہرین کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن سے متعلق مقدمے میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو ’انسانیت کے خلاف جرائم‘ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے۔
- انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے فیصلے کے بعد بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے انڈین حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مفرور شیخ حسینہ اور اسد الزماں خان کمال کو فوری طور پر بنگلہ دیشی حکام کے حوالے کرے۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ہی پارٹی کے قانون سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلیں عام کرنے کے لیے ووٹ دیں۔
- برطانوی حکومت نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں جن کے تحت پناہ حاصل کرنے والوں کو برطانیہ میں مستقل سکونت کی درخواست دینے کے لیے 20 سال انتظار کرنا ہو گا، اس سے پہلے یہ مدت پانچ برس تھی۔
- انڈیا کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اپیندر دویدی کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور صرف ایک ٹریلر تھا جو 88 گھنٹوں میں ختم ہو گیا، اب اگر پاکستان نے موقع دیا تو سکھائیں گے کہ ذمہ دار ملک کو پڑوسیوں کے ساتھ کیسے برتاؤ کرنا چاہیے۔
