ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے، تہران میں جشن اور اسرائیل کے حملے روکنے کی تصویری جھلکیاں

،تصویر کا ذریعہReuters
منگل کی شام اسرائیل پر ایران کی جانب سے میزائل حملے کیے گئے جن کی تعداد کا تو ابھی درست علم نہیں تاہم پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق اسرائیل پر درجنوں میزائل داغے گئے۔
پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملے جولائی میں عسکریت پسند تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ اور چند روز قبل حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کے قتل کا بدلہ قرار دیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سوشل میڈیا وسطی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کی تصاویر سے بھرا ہوا ہے، جن میں سے کئی کو روک لیا گیا لیکن کچھ واضح طور پر گرے بھی جس سے زبردست دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

،تصویر کا ذریعہReuters
ایرانی میزائلوں کے حملے کو غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے سے بھی دیکھا جا سکتا تھا

،تصویر کا ذریعہEPA
ایران میں اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے بعد تہران سمیت دیگر شہروں میں جشن منایا گیا جبکہ کچھ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل پر اس حملے کے بعد جشن منانے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔







