عماد وسیم کا اچھا اوور، صرف چار رنز بنے, انڈیا کا سکور: 13 اوورز کے اختتام پر 94/4
عماد وسیم نے اپنے سپیل میں انڈیا پر دباؤ قائم رکھا ہے اور اب تک تین اوورز میں صرف 17 رنز دیے ہیں۔
نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کو انڈیا نے شکست دے دی ہے۔ انڈیا کے 119 رنز کے تعاقب میں پاکستان سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 113 رنز ہی بنا سکا۔
پیشکش: منزہ انوار، اعظم خان
عماد وسیم نے اپنے سپیل میں انڈیا پر دباؤ قائم رکھا ہے اور اب تک تین اوورز میں صرف 17 رنز دیے ہیں۔
حارث رؤف نے انڈیا کا مومنٹم توڑتے ہوئے سوریا کمار یادو کو آؤٹ کر دیا ہے۔
ان کا کیچ محمد عامر نے مڈ آف پر پکڑا۔ حارث نے اپنے اوور میں صرف ایک رن دیا ہے۔
دس اوورز کے اختتام پر انڈیا کی جارحانہ بیٹنگ جاری ہے اور اس وقت انڈیا کی پوزیشن مستحکم ہے۔
پاور پلے میں انڈیا کی اچھی بیٹنگ کے بعد پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کم بیک کیا ہے اور اکشر پٹیل کو بولڈ کر دیا ہے۔
پاکستان کو انڈین وکٹ کیپر بیٹر رشب پنت کے دو کیچ کرنے کا موقع ملا اور یہ دونوں مشکل چانسز تھے تاہم ایک مرتبہ سلپ میں کھڑے افتخار اور دوسری مرتبہ کورز میں کھڑے عثمان خان نے یہ کیچ چھوڑ دیے ہیں۔
عامر کا یہ اوور خاصا مہنگا رہا اور اس میں انڈیا نے 12 رنز بنائے ہیں۔ انڈیا نے پاور پلے کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنا لیے ہیں۔
انڈیا کی جانب سے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے اکشر پٹیل نے شاہین کو ان کے تیسرے اوور کی پہلی دو گیندوں پر چھکا اور چوکا لگا کر انڈیا پر موجود دباؤ کم کر دیا ہے۔
شاہین کے اس اوور میں 14 رنز بنے اور یہ اس اننگز کا اب تک کا سب سے مہنگا اوور ثابت ہوا ہے۔
محمد عامر نے اپنے سپیل کا اچھا آغاز کیا ہے اور انھیں اپنے پہلے اوور میں صرف چار رنز بنے ہیں۔
شاہین آفریدی نے انڈین کپتان روہت شرما کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔ ان کا کیچ سکویر لیگ پر کھڑے حارث رؤف نے لیا ہے۔
شاہین کے اس بہترین اوور میں انڈین بلے باز صرف ایک رن بنا سکے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
نسیم شاہ نے بارش کے باعث تعطل کے بعد اپنے پہلے اوور میں وراٹ کوہلی کو پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔ کوہلی نے نسیم کی ایک وائیڈ گیند پر جارحانہ سٹروک کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند ایکسٹرا کور پر کھڑے عثمان خان کے ہاتھوں میں چلی گئی۔
تاہم ان کے اوور میں کل 11 رنز بنے ہیں جن میں دو چوکے بھی شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان اور انڈیا کا میچ جہاں ٹاس سے پہلے اور اس کے بعد بارش کے باعث تاخیر کا شکار رہا وہیں اب پہلے اوور کے فوراً بعد بھی بارش کے باعث میچ رک چکا ہے اور پچ کو کورز سے ڈھک دیا گیا ہے۔
نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ شروع ہو گیا ہے۔ اس وقت انڈیا کے اوپنر وراٹ کوہلی اور روہت شرما وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی پہلا اوور کرا رہے ہیں۔
اس وقت نیویارک کے کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور انڈیا کے ترانے گائے جا رہے ہیں۔ ترانے کے لیے دونوں ٹیمیں اس وقت وکٹ پر موجود ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان اور انڈیا میچ کو دیکھنے کے لیے کرکٹ سٹارز کی بڑی تعداد بھی نیو یارک کے سٹیڈیم میں موجود ہے۔
کرس گیل نے انڈیا اور پاکستان کے جھنڈوں کے رنگ کے کپڑے پہنچ رکھے ہیں۔
وہ نئے اور پرانے کھلاڑیوں سے اس پر دستخط بھی لے رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ نیو یارک میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان اب میچ آٹھ بج کر 20 منٹ پر شروع ہو جائے گا۔
ابھی موسم صاف نظر آ رہا ہے مگر مزید بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہBBC Sport
پاکستان اور انڈیا کے میچ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور گراؤنڈ کے ہر طرف پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔
سراغ رساں کتے، بم ڈسپوزل ماہرین، بکتر بند ہیں۔ ہیلی کاپٹرز نے گراؤنڈ کا گھیراؤ کر رکھا ہے۔ پولیس کے ہر شعبے سے حکام موجود ہیں۔ سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کا بھی کوئی خلا نہیں چھوڑا گیا ہے۔
پولیس کے ایک اہلکار نے مجھے بتایا کہ پولیس اس میچ کے لیے بہت تیاری کے ساتھ آئی ہوئی ہے۔ شائقین بھی اب سٹیڈیم میں واپس آنا شروع ہو گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
یہ بات اب یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے میچ اب مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکے گا۔
اس وقت نیویارک کے ناسو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے شائقین اب تیز بارش سے بچنے کے لیے باہر جا رہے ہیں۔
پاکستان نے آج انڈیا کے خلاف میچ میں ایک تبدیلی کی ہے۔ اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے یہ 11 کھلاڑی ہیں:
بابر اعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخرزمان، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفرید، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد عامر۔
انڈیا کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام:
روہت شرما، وراٹ کوہلی، رشبھ پنٹ، سوریا کمار یادیو، شیوم ڈوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، ایکسر پٹیل، جسپریت بمبرا، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج۔
پاکستان نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بتاتے چلیں کہ آل راؤنڈر عماد وسیم کو اعظم خان کی جگہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
موسم کی صورتحال بہتر ہونے کی صورت میں 10 منٹ بعد ٹاس کا اعلان کیا گیا ہے۔
اور میچ تقریباً 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق) شروع ہونے کا امکان ہے۔

،تصویر کا ذریعہgettyimages

،تصویر کا ذریعہgettyimages

،تصویر کا ذریعہgettyimages

،تصویر کا ذریعہgettyimages

،تصویر کا ذریعہgettyimages