دھمکیوں اور زبردستی کروائے گئے سمجھوتوں سے حقیقی امن ممکن نہیں: ایرانی نائب وزیر خارجہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایران کے خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ایرانی اصولوں کا ذکر کیا ہے۔
اُن کے مطابق اِن اصولوں میں ’جنگ کا مستقل خاتمہ، نقصانات کا ازالہ، ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنا، پابندیاں ختم کرنا اور ایران کے حقوق کا احترام کرنا‘ شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں غریب آبادی نے لکھا: ’دھمکیوں اور زبردستی کروائے گئے سمجھوتوں سے حقیقی امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق بحران کے خاتمے کے لیے یہ ایران کے کم سے کم مطالبات ہیں۔




