گزشتہ روز کی چند اہم خبروں کا خلاصہ
دن میں آگے بڑھنے سے قبل گزشتہ روز کی چند اہم خبروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں
- یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ ڈیاگو گارشیا میں امریکہ-برطانیہ کے مشترکہ اڈے اور خلیج میں واقع امریکہ اور برطانیہ کے فوجی اڈوں پر حملہ کرنے میں ایران کو مدد فراہم کر رہا ہے۔
- لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی لبنان میں میڈیا کی ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے میں تین لبنانی صحافی مارے گئے ہیں۔ مارے جانے والوں میں علی شعیب، فاطمہ اور محمد فتونی شامل ہیں۔ علی شعیب عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے زیر انتظام نیٹ ورک المنار ٹی وی کے رپورٹر تھے جبکہ فاطمہ اور محمد فتونی المیادین کے نامہ نگار تھے۔ یہ تینوں جنوبی لبنان کے قصبے جزین میں ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
- یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سعودی عرب اور قطر کے ساتھ الگ الگ دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت یوکرین سعودی عرب کے ساتھ ڈرون سے دفاع کی اپنی مہارت اور ٹیکنالوجی شیئر کرے گا۔
- ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ کی جنگ کے حل کے لیے ’تعمیری کردار‘ ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔