فی الحال اسرائیل میں موجود امریکیوں کے انخلا کی پوزیشن میں نہیں: یروشلم میں امریکی سفارت خانہ
یروشلم میں امریکی سفارت خانے نے اپنے عملے کو ہدایت دی ہے کہ وہ ’مزید ہدایت تک اپنے گھروں یا آس پاس محفوظ مقامات پر ہی رہیں۔‘
سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’امریکی سفارت خانہ اس وقت امریکی شہریوں کے انخلا یا ان کی براہِ راست مدد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔‘
ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا گیا کہ سفارت خانہ منگل کے روز بند رہے گا۔
خیال رہے گذشتہ روز امریکی سفیر نے تصدیق کی تھی ایران کے تازہ حملوں کے دوران تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کی برانچ کو ’معمولی نقصان‘ پہنچا ہے۔
دوسری جانب چین کے سفارت خانے نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد زمینی راستے سے ہمسایہ ملک اردن کے ذریعے ملک چھوڑ دیں۔