بریکنگ, ایران کی جانب سے مزید میزائل داغے گئے ہیں: آئی ڈی ایف
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں اس کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام اس حملے کو ناکام بنا رہے ہیں۔
اس پیغام میں اسرائیلی شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔
کچھ دیر قبل پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ تہران کی فضائی حدود میں فضائی دفاعی نظام فعال ہے۔
بعد ازاں ایرانی میزائل حملوں کا سلسلہ تھمنے پر آئی ڈی ایف نے شہریوں کو بتایا کہ اب وہ شیلٹرز سے باہر نکل سکتے ہیں۔ اسرائیل میں مختلف مقامات پر سائرن بجائے گئے تھے۔