جنرل عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے: وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نومبر 2027 تک اس عہدے پر موجود رہیں گے جس سے ’نظام کو تسلسل ملے گا۔‘

خلاصہ

  • پاکستان کی پارلیمان نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دی ہے۔
  • سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 تک کرنے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
  • سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد اب شرح سود 15 فیصد پرآ گئی ہے۔
  • مشرق وسطیٰ میں ’بی 52 ‘ بمبار طیارے ایران کو خبردار کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں: امریکہ
  • سویز نہر سے اسرائیلی جنگی جہاز گزرنے کے معاملے پر تنقید کے بعد سویز کینال اتھارٹی کا ردعمل ’حکام قسطنطنیہ کنونشن پر عمل کے لیے پُرعزم ہیں‘

لائیو کوریج

  1. گذشتہ روز کی اہم خبروں کا خلاصہ

    • لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ لبنان کے مشرقی شہر بعلبیک اور آس پاس کے علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں آٹھ خواتین سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
    • حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم نے اپنی پہلی تقریر میں کہا ہے کہ حزب اللہ کسی اور کی جنگ نہیں لڑ رہی اور ’ایران ہماری حمایت ضرور کرتا ہے لیکن بدلے میں کچھ نہیں مانگتا۔‘
    • لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ’دنوں میں جنگ بندی کا معاہدہ ممکن ہے۔‘
    • سپین میں سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 158 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
    • امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں امریکہ کے ملوث ہونے کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں اور عمران خان کے خلاف قانونی مقدمات کا فیصلہ پاکستان کی عدالتوں نے کرنا ہے۔
    • پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کا گذشتہ رات دبئی ایئر پورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہو گیا ہے۔
  2. بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    پاکستان سے لے کر مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں اور تجزیوں کے متعلق بی بی سی کی لائیو کوریج جاری ہے۔

    گذشتہ روز تک کی خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔