آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ایران میں تمام پروازیں آج رات سے کل صبح چھ بجے تک منسوخ کر دی گئیں

ایران کے مطابق پروازیں منسوخ کرنے کے حکم کا اطلاق مقامی وقت کے مطابق آج رات نو بجے سے سوموار کی صبح چھ بجے تک ہو گا۔ پروازوں کی منسوخی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایرانی میزائل حملے کا جواب دینے کی دھمکی کے بعد ہوئی ہے۔

خلاصہ

  • ایران نے ملک کے ہوائی اڈوں سے تمام پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اس حکم کا اطلاق مقامی وقت کے مطابق آج رات نو بجے سے سوموار کی صبح چھ بجے تک ہو گا۔
  • لبنان میں ’سکیورٹی رسک‘ کے باعث نئے تعلیمی سال کے آغاز میں تاخیر کا اعلان کر دیا گیا۔
  • اسرائیل میں ایک بس سٹیشن پر حملے کی ذد میں آ کر ایک 25 سالہ خاتون ہلاک جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا۔
  • اسرائیلی فوج کے ترجمان نے جنوبی لبنان کے تقریباً 25 دیہاتوں کے مکینوں سے فوری نقل مکانی کی ہدایات کی ہیں۔ الرٹ کے مطابق ’جو بھی حزب اللہ کے ارکان، تنصیبات یا ہتھیاروں کے نزدیک ہے وہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
  • لبنانی کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات جنوبی لبنان اور ملک کے مشرقی علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 23 افراد ہلاک اور 93 زخمی ہوئے ہیں۔
  • غزہ کے مرکزی علاقے دیر البلح کی ایک مسجد اور سکول پر اتوار کی صبح اسرائیلی فضائی حملے میں حکام کے مطابق کم از کم 21 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

لائیو کوریج

بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔

مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں اور تجزیوں کے متعلق جاننے کے لیے بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے۔

گذشتہ روز تک کی خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔