جنگ کے خاتمے کے لیے ’باوقار فریم ورک‘ کے حصول کے لیے تیار ہیں: ایرانی صدر

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایران نے ہمیشہ سفارت کاری کے اصولوں اور معاہدوں کی روح کی پاسداری کی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ دوسرا فریق بھی اپنے قول و فعل دونوں سے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کرے۔‘

خلاصہ

  • امریکی فوج کے جنوبی ایران پر نئے حملے
  • ایران کے ساتھ معاہدہ اب بھی ممکن ہے: امریکی وزیر خارجہ
  • افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کیا جائے گا، یا ایران کے ساتھ مل کر وہیں تباہ کیا جائے گا: ٹرمپ
  • ایرانی صدر پزشکیان نے ملک میں انٹرنیٹ کی بحالی کا حکم جاری کر دیا
  • اسرائیلی وزیر اعظم کا لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملے سخت کرنے کا اعلان

لائیو کوریج

  1. گذشتہ روز کی اہم خبریں

    • بحرین کی ایک عدالت نے پاسدارانِ انقلاب سے تعاون کے الزام میں 11 افراد کو قید کی سزائیں سنا دیں
    • اسرائیلی دفاعی افواج نے جنوبی لبنان کے 10 دیہات کے رہائشیوں کو ’فوری طور‘ پر علاقے سے نکل جانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ ’حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر‘ فوج کو ان کے خلاف ’سخت کارروائی کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔‘
    • ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ’ان کا ملک دنیا کو اس بات کا یقین دلانے کے لیے تیار ہے‘ کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں۔‘
    • ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ’تاریخ کے دردناک تجربات کو دوبارہ دہرانے کی اجازت نہیں دیں گی‘ اور ’کسی بھی جارحیت کا سخت اور انتہائی شدید انداز میں جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔‘
  2. بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں اور تجزیوں کے متعلق جاننے کے لیے بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے۔

    گذشتہ روز تک کی خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔