فلم ’ہوم الون‘ کا گھر رات گزارنے کے لیے ایئر بی این بی پر دستیاب

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ہالی وڈ فلم ’ہوم الون‘ تو آپ کو یاد ہی ہوگی۔ اب اس فلم کے مداح اپنا بچپن کا خواب پورا کر سکتے ہیں، یعنی اب وہ اس گھر میں رہ سکتے ہیں جہاں اسے فلمایا گیا تھا۔
یہ گھر سنہ 1990 کی کرسمس کلاسک فلم میں میکلسٹر فیملی کا ہے۔ یہاں بکنگ فقط ایک رات گزارنے کے لیے کروائی جا سکتی ہے۔ آن لائن کرائے کے لیے گھر فراہم کرنے والی کمپنی ایئر بی این بی پر اس بکنگ کی سہولت دستیاب ہے۔
یہ گھر امریکی شہر شکاگو میں ہے۔ اب 17 دسمبر سے یہاں ایک دن گزارنے کی بکنگ کروائی جا سکے گی جو کہ 25 امریکی ڈالر ہے۔
جن لوگوں کی درخواست قبول کی جائے گی وہ 12 دسمبر کی رات یہاں گزار سکیں گے۔ یہاں زیادہ سے زیادہ 4 افراد ٹھہر سکتے ہیں۔
اس معروف فلم میں میکؤلے کلکن نے کیون میکلسٹر کا کردار ادا کیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
مہمانوں کا استقبال فلم میں کیون کے بڑے بھائی کا کردار ادا کرنے والے ڈیون راٹرے (بز) کریں گے۔
جاری کردہ پریس ریلیز میں ان کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ کہتے ہیں کہ ’آپ کو شاید میں بطور خاص یاد نہ ہوں۔‘
لیکن ان کا کہنا ہے کہ ’میں یہاں پلا بڑھا ہوں اور میں اپنے خاندانی گھر کو حتیٰ کہ اپنے پیزا کو بھی چھٹیوں کے سیزن میں آپ کے ساتھ شیئر کرنے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
’کوشش کریں کہ میری ایکسل نامی مکڑی اب نکل نہ سکے۔‘
یہ بھی پڑھیے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اس کے علاوہ دیگر مراعات میں آفٹر شیو، بوبی ٹریپس اور چیخنے کے لیے شیشہ اور نوے کی دہائی کے جنک فوڈ بھی ملے گا۔
خیال رہے کہ یہ وہ اشیا ہیں جو اس فلم میں ہمیں دیکھنے کو ملیں۔























