بلوچستان میں ایرانی تیل کے موٹرسائیکل سوار سمگلر

بلوچستان میں ایرانی تیل کے موٹرسائیکل سوار سمگلر
وقت اشاعت

بی بی سی نے ان موٹر سائیکل سواروں کے گروہوں تک رسائی حاصل کی ہے جو ہزاروں لیٹر ایرانی تیل پہاڑوں کی دوسری طرف سے پاکستان میں سمگل کرتے ہیں۔

معمولی منافع کمانے کے لیے اپنی زندگیاں داوٴ پر لگانے والے موٹر سائیکل سواروں نے بی بی سی کو بتایا کہ ایران میں جنگ نے پاکستان کے اس پسماندہ علاقے میں تیل کی سمگلنگ میں اضافے کی ایک نئی لہر کو جنم دیا ہے۔

ملک میں آئل سیکٹر نے بھی خبردار کیا ہے کہ باضابطہ پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت گزشتہ 27 برس کی کم ترین سطح تک گری ہے اور اس کی وجہ بے ضابطہ تیل کی بلیک مارکیٹ میں فروخت ہے۔