آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
سوپور میں تانگہ آج بھی ایک مقبول سواری
سوپور میں تانگہ آج بھی ایک مقبول سواری
وقت اشاعت
ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں سڑکوں پر بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں اور جدید سواریوں کا راج ہے، وہیں انڈيا کے زيرانتظام کشمیر کے شمالی قصبے سوپور میں تانگہ آج بھی اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
یہ روایتی سواری نہ صرف روزمرہ آمدورفت کا ذریعہ ہے بلکہ سامان کی نقل و حمل میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث پیدا ہونے والے ایندھن اور توانائی کے بحران نے ایک بار پھر تانگے کی افادیت کو اجاگر کیا ہے، کیونکہ یہ کم خرچ اور ماحول دوست ذریعۂ سفر ہے۔