ابھی ع لکھوں تو سوچے مجھے: وائرل نغمے کے کشمیری گلوکار فہیم عبداللہ کو پاکستانی شاعر کی نظم سے محبت کیوں ہوئی
ابھی ع لکھوں تو سوچے مجھے: وائرل نغمے کے کشمیری گلوکار فہیم عبداللہ کو پاکستانی شاعر کی نظم سے محبت کیوں ہوئی
وقت اشاعت
کشمیری گلوکار، فہیم عبداللہ کے گائے ہوئے گانے نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ صرف ایک ماہ کے اندر یہ گانا انڈیا اور پاکستان میں وائرل ہو گیا۔
اس ماہ یہ گانا پاکستان میں سپاٹیفائے کے بہترین 50 گانوں میں سرفہرست ہے۔ بی بی سی اردو کے شفاعت فاروق کے ساتھ ایک انٹرویو میں گلوکار کا کہنا ہے کہ ان کے گانے پر ردِعمل ان کی توقعات سے بڑھ کر رہا ہے۔