میکسیکو میں فٹبال ورلڈ کپ کی ’سفیر‘ مرلن بطخ سے ملیے

،ویڈیو کیپشنمیکسیکو میں ایک پالتو بطخ ’مرلن‘ فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی غیر سرکاری سفیر بن گئی ہے۔
میکسیکو میں فٹبال ورلڈ کپ کی ’سفیر‘ مرلن بطخ سے ملیے
وقت اشاعت

دو سالہ مرلن اس وقت سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہے، جہاں اس کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں مرلن میکسیکو سٹی کی سڑکوں پر میکسیکن فٹبال ٹیم کی جرسی اور خصوصی موزے پہن کر مٹک مٹک کر چلتی دکھائی دیتی ہے۔

مرلن کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مداحوں کے ساتھ ساتھ میڈیا نمائندے بھی اس کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ میکسیکو 2026 فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ممالک میں شامل ہے اور مرلن کو اب ملک کا سب سے مشہور جانور قرار دیا جا رہا ہے۔