پٹری سے اترنے کے فوراً بعد ٹرین کے ڈبے کے اندر کا منظر
پٹری سے اترنے کے فوراً بعد ٹرین کے ڈبے کے اندر کا منظر
وقت اشاعت
برطانیہ میں ٹرین کے پٹری سے اترنے کے بعد مسافروں سے پُرسکون انداز میں اعلان کرنے پر ٹرین کے سپروائزر کو سراہا جا رہا ہے۔ ٹرین میں موجود ایک مسافر کی بنائی گئی ویڈیو میں سپروائزر مسافروں سے کہتے ہیں کہ وہ حفاظت کے پیشِ نظر اپنے ڈبے میں ہی رہیں اور ٹرین سے باہر نہ نکلیں۔ لندن وکٹوریہ سے ایسٹ بورن جانے والی اس ٹرین میں تقریباً 150 افراد سوار تھے جب وہ پٹری سے اتر گئی۔ حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے۔حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔



