مہا بودھی مندر کا انتظام بودھوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ
مہا بودھی مندر کا انتظام بودھوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ
وقت اشاعت
انڈیا کے بودھ، ریاست بہار میں واقع بدھ مت کے مقدس ترین مقام مہا بودھی وہار مندر میں ہندو پوجا کی مخالفت کر رہے ہیں۔ وہ بودھی وہار کا انتظامی اختیار بودھوں کے ہاتھوں میں دینے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔ ’مہا بودھی‘ مندر وہ مقام ہے جہاں بدھ تعلیمات کے مطابق مہاتما بدھ نے روحانی علم حاصل کیا تھا اور یہیں پر بُدھ مت کی بنیاد رکھی گئی تھی۔




