’مسجدوں کا تاج‘ قرار دی جانے والی بھوپال کی تاریخی مسجد
’مسجدوں کا تاج‘ قرار دی جانے والی بھوپال کی تاریخی مسجد
وقت اشاعت
انڈین ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع تاج المساجد نامی مسجد کا شمار دنیا کی بڑی مسجدوں میں ہوتا ہے۔ اس کی تعمیر ملکۂ بھوپال شاہجہاں بیگم نے شروع کی تھی لیکن ان کی موت کے بعد یہ 50 سال تک ادھوری اور ویران پڑی رہی۔ ہندوستان کی آزادی کے بعد اس کی تعمیر کا دوبارہ کام شروع ہوا اور پھر تکمیل کے بعد یہاں 50 سال تک دنیا کے بڑے تبلیغی اجتماعات میں سے ایک کا انعقاد بھی ہوتا رہا۔



