جب بچوں نے اپنی والدہ کی دوبارہ شادی کی ذمہ داری نبھائی: ’پہلی بار کسی نکاح میں گواہ بنا‘
جب بچوں نے اپنی والدہ کی دوبارہ شادی کی ذمہ داری نبھائی: ’پہلی بار کسی نکاح میں گواہ بنا‘
وقت اشاعت
یہ تو ہر بار ہوتا ہے کہ باپ یا بڑا بھائی نکاح کے بعد خاتون کو رخصت کریں۔ لیکن کبھی یہ بھی ہوتا ہے کہ بچے بھی اپنی اماں کی تنہائی دیکھتے ہوئے 'بڑے' بن جائیں اور خود انھیں رخصت کریں۔
عبدالاحد نے بھی یہی کیا۔ 18 سال تک تنہائی کاٹنے والی ماں کے نکاح کا نہ صرف خود بندو بست کیا بلکہ اس کے گواہ بھی بنے۔