فرانس: سڑک سے ملنے والی 85 ہزار یورو کی رقم پولیس کے حوالے

فرانس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

وقت اشاعت

فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں ایک شخص کو سڑک کنارے پڑے ایک ڈبے میں سے 85 ہزار یورو (ایک لاکھ ڈالر) ملے ہیں۔

ایک مقامی اخبار کے مطابق یہ رقم اس شخص کو ہاتھی کی شکل والے ایک چھوٹے سے ڈبے سے ملی۔ یہ واقعہ جنوبی فرانس کے علاقے مرینیاک میں پیش آیا اور حیرت میں ڈوبے اس شخص نے فوری طور پر اس رقم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

اخبار کے مطابق پولیس کو شک ہے کہ رقم کا تعلق منشیات فروشوں کے کسی گروپ سے ہو سکتا ہے۔ پولیس نے اس ڈبے اور رقم سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس شخص کو اس رقم میں سے کچھ نہیں ملے گا اور اسے حکومت کے سرمایہ کاری سے متعلق فنڈ میں جمع کرا دیا گیا ہے۔