سٹارم فلومینا: سپین میں گذشتہ پانچ دہائیوں کی شدید ترین برفباری، آدھا ملک ریڈ الرٹ پر

سپین
وقت اشاعت
مطالعے کا وقت: 3 منٹ

برفانی طوفان 'فیلومینا' کے باعث سپین کے کئی علاقے برف کی چادر سے ڈھک گئے ہیں اور حکام نے ملک کے نصف سے زائد حصے کو ریڈ الرٹ پر کر دیا ہے۔

شدید برفباری کے بعد ملک بھر میں فضائی، زمینی اور ریل کے ذریعے سفر کرنے کی سہولیات متاثر ہوئی ہیں اور وزیر داخلہ فرنانڈو گرانڈے مرلاسکا کا کہنا ہے کہ سپین میں 'گذشتہ 50 سالوں سے اتنا شدید طوفان نہیں آیا۔'

سپین
سپین

دارالحکومت میڈریڈ سب سے متاثرہ ترین علاقوں میں سے ایک ہے جہاں توقع ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں آٹھ انچ تک برفباری ہو سکتی ہے اور ملک کے جنوبی حصوں میں دریا بھر گئے ہیں۔

اب تک طوفان کے باعث چار ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دو لوگ سردی میں جم کر ہلاک ہو گئے جبکہ جنوبی سپین میں واقع شہر مالاگا دو افراد گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب سیلاب کی وجہ سے ان کی گاڑی ڈوب گئی۔

سپین
سپین

جمعے کو میڈریڈ میں برفباری شروع ہوئی تو اس کے باعث بڑی تعداد میں شہر کے نزدیک موٹروے پر گاڑیاں پھنس گئیں۔

میڈریڈ کے بڑے پارکس کو بھی حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیا گیا۔

سپین
،تصویر کا کیپشنمیڈریڈ کے بڑے پارکس کو بھی حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیا گیا۔
سپین

اس کے علاوہ میڈریڈ شہر کا براہا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی بند کر دیا گیا جبکہ شہر آنے اور جانے والی مرکزی شاہرائیں اور ٹرینوں کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

فائر فائٹرز کو پھنسی ہوئی گاڑیوں اور ان کی ڈرائیورز کی مدد کے لیے طلب کیا گیا اور کچھ علاقوں میں فوج کو سڑکیں صاف کرنے کے لیے بلایا گیا۔

سپین

سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

ملک کے بادشاہ شاہ فیلیپ اور ملکہ لیٹیزیا نے ٹوئٹر کے ذریعے پیغامات دیے کہ 'برفباری سے پیدا ہونے والے خطرات کے باعث بہت احتیاط سے کام لیں۔'

سپین
سپین
،تصویر کا کیپشنسپین کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ 'تاریخی برفباری' ہے

سپین کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ 'تاریخی برفباری' ہے۔

دوسری جانب برف پڑنے کے بعد کئی لوگوں نے باہر نکل کر دلکش نظارے سے لطف اٹھایا اور تصاویر بنائیں۔

میڈریڈ کے مشہور پوئرٹا ڈل سول چوک پر کئی لوگ جمع ہوئے۔

سپین
،تصویر کا کیپشنمیڈریڈ کے مشہور پوئرٹا ڈل سول چوک پر کئی لوگ جمع ہوئے

مغربی یورپ کی سب سے بڑی کچی آبادی کینیڈا ریال میں عوام آگ جلا کر خود کو گرم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سپین

میڈریڈ کی مشہور گران ویا شاہراہ پر ایک شخص سکینگ کرتا ہوا جا رہا ہے۔

سپین

کہا جا رہا ہے کہ میڈریڈ میں سخت سردی والا موسم مزید آنے والے چند دنوں تک رہے گا اور محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق اگلے جمعرات کو درجہ حرارت گر کر منفی 12 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔