سعودی عرب: جدہ میں پہلی عالمی جنگ کی یادگاری تقریب میں ’بم دھماکہ‘، چار غیر ملکی زخمی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہلی عالمی جنگ کے اختتام سے متعلق ایک تقریب میں بم دھماکے سے کئی غیر ملکی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
فرانس کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اس تقریب میں یورپی سفارت کار اور کئی ممالک کے نمائندے شریک تھے۔
سعودی حکام کی جانب سے اس واقعے پر فوری ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 'پہلی عالمی جنگ کے اختتام سے متعلق آج صبح ہونے والی یادگاری تقریب کو ایک دیسی ساخت کے بم حملے (آئی ای ڈی) کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ تقریب ایک غیر مسلم قبرستان میں جاری تھی اور جس میں فرانس سمیت کئی ممالک کے قونصل خانوں کے نمائندے شریک تھے۔ اس حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیے
بیان میں اس حملے کو ’بزدلانہ اور بلا جواز‘ قرار دیا گیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
29 اکتوبر کو جدہ میں فرانس کے قونصل خانے کے ایک گارڈ کو ایک سعودی شہری نے چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ اسی روز فرانس کے شہر نیس میں چاقو سے حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سعودی عرب میں مقیم فرانسیسی صحافی کلیرنس روڈریکویز نے بدھ کو ہونے والے اس حملے کے بعد کے مناظر کی تصاویر ٹویٹ کی ہیں جن میں ایک ایسے زخمی کی تصویر بھی شامل ہے جنھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
انھوں نے لکھا کہ آج صبح جدہ میں غیر مسلم قبرستان میں حملے کی کوشش کی گئی جہاں پہلی نومبر کے حوالے سے تقریب جاری تھی اور یہ حملہ فرانس کے قونصل جنرل کی موجودگی میں ہوا اور وہاں آئرلینڈ اور برطانیہ اور فرانس کے شہری بھی موجود تھے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
'فرانس کے قونصل خانے پر چاقو کے حملے کے 13 روز بعد فرانس پر ایک اور حملہ ہوا ہے۔'
انھوں نے کہا کہ ایک سکیورٹی اہلکار جس کا تعلق یونان سے ہے وہ شدید زخمی ہے۔
ایک یونانی سفارت کار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ حملے میں چار افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک یونانی ہے۔
فرانس کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ حملے سے متاثر ہونے والے قونصل خانوں نے سعودی حکام سے کہا ہے کہ وہ حملے کے بارے میں معلومات فراہم کریں اور ذمہ داروں کی شناخت کر کے قانون کی گرفت میں لائیں۔
رائٹرز کے مطابق جدہ میں فرانس کے قونصل خانے نے سعودی عرب میں فرانسیسی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط کریں اور چوکنا رہیں۔

























