باربرداری کے انوکھے انداز

وقت اشاعت

سامان لادنے کے موضوع پر ہمارے قارئین نے اپنی کھینچی ہوئی مختلف تصاویر بھیجی ہیں جن میں اس کے انوکھے انداز دیکھے جاسکتے ہیں۔

برما میں بس کا منفرد استعمال

،تصویر کا ذریعہMARTIN PILKINGTON

،تصویر کا کیپشنمارٹن پلکنگٹن: ’برما کے شہر ان وا میں مقامی مزدوروں نے ایک بس کی چھت پر باڑ لگانے کے لیے استعمال ہونے والے پینل لاد دیے ہیں۔ پورے جنوب مشرقی ایشیا میں بسیں ایسے منفرد کاموں کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔‘
بازار میں مزدوروں نے انڈے اٹھائے ہوئے ہیں

،تصویر کا ذریعہSIMON COOPER

،تصویر کا کیپشنسائمن کوپر: ’ایک جگہ سے دوسری جگہ سامان منتقل کرنا خاصا مشکل کام بن سکتا ہے۔ ڈومینکن اور ہیٹی کے بیچ سرحد پر ایک بازار میں مزدوروں نے انڈے اٹھائے ہوئے ہیں۔‘
کیلیفورنیا میں یو پی ایس کا ڈرائیور سامان اتارتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہALEXEY VERAKSA

،تصویر کا کیپشنالیکسی ویراکسا: ’سان فرینسسکو کے شہر کیلیفورنیا میں امریکی کمپنی یو پی ایس کا ایک ڈرائیور اپنے ٹرک سے سامان اُتار رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی ٹوکری اور ڈبوں سے ایک دل نما بنا ہوا ہے۔‘
ہو چی من کی سڑکوں پر موٹر سائیکل اور ان پر سامان

،تصویر کا ذریعہJOANNE DITCHAM

،تصویر کا کیپشنجوعین ڈیچم: ویتنام کے شہر ہو چی من میں سڑکوں پر موٹر سائیکل اور ان پر سامان لادنے کا منفرد انداز ہمیں بخوبی یاد ہے۔‘
ساؤتھ ہیمپٹن کا کارگو سٹیشن

،تصویر کا ذریعہجیسن شرب

،تصویر کا کیپشنجیسن شرب: ’انگلینڈ کے شہر ساؤتھ ہیمپٹن کا کارگو سٹیشن۔‘
آدمی ٹرالی پر سو رہا ہے

،تصویر کا ذریعہJIM GRITTON

،تصویر کا کیپشنجِم گریٹن: ’سامان تو بھیج دیا، اب وقت ہوا آرام کا۔ ایک آدمی ٹرالی پر سو رہا ہے۔‘
ٹرک پر سامان لادا جارہا ہے

،تصویر کا ذریعہLUCY BEAURIN

،تصویر کا کیپشنلوسی بیورن: ’قیمتی اشیا پورٹ کیلنگ کی بندرگاہ سے چین لے جائی جارہی ہیں۔‘
جہاز سے سفید گاڑیاں منتقل کی جارہی ہیں

،تصویر کا ذریعہSIMON BIGG

،تصویر کا کیپشنسائمن بگ: ’چینی شہر چونگ چنگ کے قریب دریائے یانگزی میں ایک خاص بحری جہاز گاڑیاں لے جا رہا ہے۔ اس جہاز سے صرف سفید رنگ کی گاڑیاں منتقل کی جارہی ہیں۔‘
گاؤں میں مقابی ذرائع آمد و رفت

،تصویر کا ذریعہDAVID ROBINSON

،تصویر کا کیپشنڈیوڈ رابنسن: ’ٹرانسلوینیا کے ایک گاؤں میں مقابی ذرائع آمد و رفت۔‘
کشتی کے ذریعے لوگوں اور گاڑیوں کو دریا پار کروایا جارہا ہے

،تصویر کا ذریعہHELEN JACKSON

،تصویر کا کیپشنہیلن جیکسن: ’مغربی مڈغاسکر کا دریائے ٹسربیہنا پار کرنے کے لیے ایک کشتی پر پانچ گاڑیاں لادی جاسکتی ہیں اور یہ تقریباً 90 منٹ کا سفر ہوتا ہے۔‘
زنزیبار کے سٹون ٹاؤن میں چھوٹی کشتیاں اور بڑے بحری جہاز

،تصویر کا ذریعہLIZ BOAKES

،تصویر کا کیپشنلِز بوکز: تنزانیہ میں زنزیبار کے سٹون ٹاؤن میں جہاں ایک چھوٹی کشتی مقابی بازار کے لیے سامان لا رہی ہے تو وہیں اس کے پسِ منظر میں ایک بڑا بحری جہاز کنٹینر پر سامان لادے ہوئے ہے۔ کیا روایتی ذرائع آمد و رفت مستقبل میں بھی استعمال کیے جائیں گے؟‘
جہاز پر سوار ہونے والے درجنوں بیگ

،تصویر کا ذریعہJIM MCVEIGH

،تصویر کا کیپشنجِم میکوے: فورٹ لوڈرڈیل میں درجنوں بیگ پیناما کینال جانے والے کروز جہاز پر منتقل ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ ان میں سے صرف چار بیگ ہمارے تھے۔
ایسا گھر جو مچھلیاں پکڑنے کے لیے استعمال ہوسکتا ہے

،تصویر کا ذریعہBRIDGET PERKIN

،تصویر کا کیپشنبریگٹ پرکن نے ایک ایسے گھر کی تصویر کھینچی ہے جو مچھلیاں پکڑنے کے لیے استعمال ہوسکتا ہے۔ اسے کینیڈا کے شہر وینکوور لے جایا جارہا ہے۔
کیکڑا چھپکلی پر سوار

،تصویر کا ذریعہDETLEF H. KLEFFMANN

،تصویر کا کیپشنڈیاٹلوف کلفمین نے گلاپگس جزیرے پر یہ تصویر تب کھینچی جب ایک کیکڑا چھپکلی پر سوار تھا۔