گذشتہ ہفتے کی دنیا تصاویر میں

وقت اشاعت

گذشتہ ہفتے کی اہم سرخیوں کے بارے میں بتانے والی چند تصاویر۔

یوروپ میں شدید گرمی

،تصویر کا ذریعہBoris Horvat / AFP

،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے یورپ کو سخت گرمی کا سامنا رہا۔ فرانس میں درجہ حرارت 45.8 درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اس تصویر میں پرتگالی فنکار پٹریشیا سونا کی چھتریوں کی آرٹ انسٹالیشن کے نیچے گرمی سے پناہ کے لینے والا ایک شخص۔
اوساکا میں برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے اور روسی صدر پوتن کے درمیان ملاقات

،تصویر کا ذریعہStefan Rousseau / PA

،تصویر کا کیپشناوساکا میں برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے اور روسی صدر پوتن کے درمیان ملاقات کچھ اس انداز میں ہوئی۔ اس ملاقات کے درمیان ٹریزا مے نے پوتن سے کہا کہ روس کو اپنی ’غیر ذمہ دارانہ اور عدم استحکام پھیلانے والی‘ سرگرمیاں بند کرے۔
ڈچیز آف کیمبج نے ایک بچی کو یوں گلے لگایا

،تصویر کا ذریعہChris Jackson / Reuters

،تصویر کا کیپشنبرطانیہ میں بچوں کے لیے کام کرنے والے فلاحی ادارے ایکشن فار چلڈرین کی ایک ورکشاپ میں ڈچیز آف کیمبرج نے ایک بچی کو یوں گلے لگایا۔
انہیں آٹھ روز کے اندر اندر دوسری بار کانپتے ہوئے دیکھا گیا تھا

،تصویر کا ذریعہKevin Lamarque / Reuters

،تصویر کا کیپشنجرمن چانسلر آنگیلا میرکل اوساکا میں ہونے والے جی20 جلاس میں پہنچیں۔ اس سے قبل انہیں آٹھ روز کے اندر اندر دوسری بار کانپتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے ان کی صحت کے بارے میں فکر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں۔
اتالوی شہر جینوآ میں مورانڈی پل کے بقیہ حصے کو ختم کرنے کے لیے دھماکہ کیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہMassimo Pinca / Reuters

،تصویر کا کیپشناتالوی شہر جینوآ میں مورانڈی پل کے بقیہ حصے کو ختم کرنے کے لیے دھماکہ کیا گیا۔ تقریباً ایک سال قبل اس پل کا ایک حصہ گر جانے کی وجہ سے 43 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
نیو یارک کی گے بار میں سنہ 1969 میں پڑنے والے چھاپے کی پچاسویں سالگرہ

،تصویر کا ذریعہSpencer Platt / Getty Images

،تصویر کا کیپشننیو یارک کی گے بار میں سنہ 1969 میں پڑنے والے چھاپے کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر کچھ ایسے افراد بھی شامل ہوئے جو چھاپے کے وقت وہاں موجود تھے۔ اسے امریکہ میں ہم جنس افارد کے حقوق کے مطالبے کی محم کے آغاز کی تاریخ بھی مانا جاتا ہے۔
دو فٹ گیج کی ریل لائن پر چلنے والی ٹرین

،تصویر کا ذریعہRanita Roy / Reuters

،تصویر کا کیپشنانڈین شہر ڈارجیلنگ میں دو فٹ گیج کی ریل لائن پر بھاپ انجن والی ٹرین گھوم نامی علاقے میں بازار کے درمیان سے گزرتی ہے۔ یہ ریلوے لائن سنہ 1879 میں بچھائی گئی تھی جس کا شمار یونیسکو کے عالمی ورثوں میں ہوتا ہے۔
پیرس کا پلاس ڈی لا کونکورڈ

،تصویر کا ذریعہPhilippe Wojazer / Reuters

،تصویر کا کیپشنپیرس کے پلاس ڈی لا کونکورڈ میں فرانس کی بی ایم ایکس ٹیم کا ایک فرد ہنر کی نمائش کرتا ہوا۔ سنہ 2024 میں ہونے والے اولمپک مقابلوں سے پہلے اس علاقے کو اولمپک پارک میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
جرمنی میں سیکڑوں مظاہرین نے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف احتجاج کیا

،تصویر کا ذریعہThilo Schmuelgen / Reuters

،تصویر کا کیپشنجرمنی میں گارزویل کے علاقے میں کوئلے کی کان کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف احتجاج کیا۔ وہ احتجاج میں کان میں بھی داخل ہو گئے۔ پولیس کہ مطابق یہ ایک خطرناک قدم تھا۔ جرمنی نے سنہ 2050 تک کاربن نیوٹڑل ہونے کا عظم کیا ہے۔ لیکن ماحولیاتی کارکنان کا کہنا ہے کہ یہ بہت زیادہ وقت ہے۔
پلٹن نامی گاؤں میں گلاسٹنبری فیسٹیول کا لطف اٹھانے آنے والے افراد

،تصویر کا ذریعہJim Dyson / Getty Images

،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کے پلٹن نامی گاؤں میں گلاسٹنبری فیسٹیول کا لطف اٹھانے آنے والے افراد۔ یورپ میں گرمی بڑھنے کے باعث یہاں آنے والے افراد کو پانی اور سن سکرین مفت دیا گیا۔
اوساکا میں جی ٹوینٹی اجلاس میں بین الاقوامی رہنماؤں کی بیگمات اور شوہر بھی شامل ہوئے

،تصویر کا ذریعہG20 HANDOUT/EPA

،تصویر کا کیپشناوساکا میں جی 20 اجلاس میں بین الاقوامی رہنماؤں کی بیگمات اور شوہر بھی شامل ہوئے۔ یہ تصویر ایک مندر کی ہے۔