یورپ میں برف کے خوبصورت مناظر لیکن زندگی مفلوج

وقت اشاعت

یورپ کے کئی حصوں میں برفانی طوفان کے باعث جرمنی، اور آسٹریا میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ موسمی حالات مزید خراب ہوں گے۔

برف اور گرے ہوئے درخت
،تصویر کا کیپشنجرمنی اور آسٹریا میں شاہرائیں برف اور گرے ہوئے درختوں کی وجہ سے بند ہو کر رہ گئیں۔
برف باری
،تصویر کا کیپشنجنوبی جرمنی ميں اس بار گزشتہ بیس برسوں کی شدید ترین برف باری ہوئی ہے
سیاحتی مقامات
،تصویر کا کیپشنمختلف ڈھلوانوں پر قائم سیاحتی مقامات پوری طرح کٹ کر رہ گئے ہیں۔ ان علاقوں میں برفانی تودوں کے خطرات کا بھی امکان ہے۔
ماؤنٹ الپس
،تصویر کا کیپشنآسٹریا کے علاقے بیرشوٹز گارٹن کے قریب واقع علاقے ماؤنٹ الپس پر دو میٹر برف گر چکی ہے۔
برف اور گرے ہوئے درخت
،تصویر کا کیپشنبدھ نو جنوری سے برفانی طوفان میں تیزی آگئی اور جرمنی اور آسٹریا میں شاہرائیں برف اور گرے ہوئے درختوں کی وجہ سے بند ہو کر رہ گئیں۔
ساڑھے چار ہزار سے زائد مکانات بجلی کی سپلائی کے بغیر ہیں
،تصویر کا کیپشنتازہ برفباری سے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ حکام کے مطابق ساڑھے چار ہزار سے زائد مکانات بجلی کی سپلائی کے بغیر ہیں