برف کی چادر میں لپٹے دلفریب مناظر کا نظارہ، تصاویر میں

وقت اشاعت

نئے سال کی آمد کے ساتھ دنیا کے مختلف حصوں میں برفباری کا آغاز ہو چکا ہے، پاکستان، انڈیا اور افغانستان کے مختلف علاقوں کے ساتھ یورپ کے بیشتر ممالک میں برف کی سفید چادریں بچھی نظر آ رہی ہیں۔ چند منتخب تصویریں آپ کے ذوق نظارہ کی نذر ہیں۔

مری، پاکستان
،تصویر کا کیپشنگذشتہ دنوں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے تقریبا 65 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود مری میں برفباری ہوئی ہے اور یہاں ایک شخص کو اپنی اہلیہ کی تصویر لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مری، پاکستان
،تصویر کا کیپشنمری میں ہی ایک دوکاندار کو برفباری کے بعد ٹھنڈک سے نمٹنے کے لیے لکڑیوں میں آگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مری، پاکستان
،تصویر کا کیپشنمری میں گیس سیلینڈر کے درمیان سے گزرتے ہوئے ایک پاکستانی شہری کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پس پشت کہر آلود موسم اور برفباری کے آثار دیکھے جا سکتے ہیں۔
مری، پاکستان
،تصویر کا کیپشنراستے سے برف کو ہٹانے میں مصرف ایک شخص کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ چاروں جانب برف کی چادر بچھی نظر آ رہی ہے۔
کشمیر
،تصویر کا کیپشنانڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے معروف شہر سرینگر میں ان دنوں برفباری کا موسم ہے۔ یہاں چند نوجوان لڑکیوں کو برفباری کے دوران چھتری کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دل جھیل میں کشتی
،تصویر کا کیپشنکشمیر میں برفباری کے بعد سرینگر کی ڈل جھیل پر ایک کشمیری کو اپنی کشتی کو کھیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کشتی پر سوار دوسرے لوگوں کی چھتریوں پر برف کے نشانات ابھی باقی ہیں۔
ترال
،تصویر کا کیپشنیہاں جنوبی کشیمر کے ترال علاقے میں اونچے اونچے پیڑوں کے درمیان برف پر چھتری لے کر چلتی ہوئی ایک خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے۔
کابل
،تصویر کا کیپشنافغانستان کے دارالحکومت کابل کے پہاڑی علاقوں پر ان دنوں برف کی سفید چادر تا حد نظر بچھی ہوئی نظر آ رہی ہے اور ایسے منظر میں ایک نوجوان دو خواتین کے ساتھ برف باری کا مزا لیتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
میونخ
،تصویر کا کیپشنجرمنی کے شہر میونخ کے ایک ریلوے سٹیشن پر اپنی ٹرین کے منتظر مسافر برف سے ڈھکی پٹڑیوں پر دور سے ٹرین کو آتے دیکھ رہے ہیں۔
یونان
،تصویر کا کیپشنیونان کے تھیسولینک علاقے میں برف کے گولے سے کھیلتے لوگ یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔
یونان
،تصویر کا کیپشنیونان میں برفباری کے دوران چھاتوں سے تیار شدہ فنی نمونوں کے ساتھ تصویر لیتے ہوئے لوگوں کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
سکندر
،تصویر کا کیپشنیہاں یونان میں سکندر اعظم کے مجسمے کے سامنے ایک سنو مین کو دیکھا جا سکتا ہے۔
یونان
،تصویر کا کیپشنیونان کے تھیسولینک میں کرسمس کی ایک دکان کے سامنے برفباری کے درمیان اپنی جیکٹ کے جیب میں ہاتھ ڈالے ایک راہگیر کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
یونان
،تصویر کا کیپشنیونان کے دارالحکومت ایتھینس میں 'دی پارک آف سول' یعنی روحوں کے پارک میں ایک کھلی نمائش میں لکڑی سے بنے ایک مجسمے کے ساتھ زمین پر بجھی ہوئی برف ایک مختلف منظر پیش کرتی ہے۔
آسٹریا
،تصویر کا کیپشنآسٹریا کے شہر سالزبرگ میں ایک بچے کو برف سے ڈھکی اپنی کار سے برف ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مظفرآباد
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد دارلحکومت مظفرآباد پر دھند اور برف سے ڈھکے پہاڑوں کا دلکش منظر
مظفرآباد
،تصویر کا کیپشنمظفرآباد میں کہر کی چادر اس طرح نظر آ رہی ہے جیسے کوئی دریا اپنی طغیانی پر ہو۔