ہاروی طوفان: ٹیکساس کی تاریخ میں سب سے زیادہ بارش اور اس سے ہونے والی تباہ کاریوں کے مناظر

امریکہ
وقت اشاعت

25 اگست کو سمندری طوفان ’ہاروی‘ ٹیکساس کے ساحل سے ٹکرایا اور اپنے ساتھ شدید بارشیں اور تیز ہوائیں لایا۔

ہاروی
harvey

ماہرین کے مطابق ٹیکساس کی تاریخ میں اس سے زیادہ بارش نہیں ہوئی ہے۔ کچھ کا کہنا ہے کہ اس ہفتے ہونے والی متوقع بارش ایک سال میں ہونے والی بارش کے برابر ہوگی۔

امریکہ

ہوسٹن میں اب تک 30 انچ بارش ہو چکی ہے جبکہ انتظامیہ نے تنبیہ کی ہے کہ 50 انچ بارش ہونے کے امکان ہیں۔

امریکہ

امریکہ کے چوتھے بڑے شہر میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مختلف مقامات پر عارضی پناہ گاہیں بنا دی گئی ہیں۔

ہاروی
امریکہ

ناسا کی جانب سے جاری کی گئی اس تصویر میں ہوسٹن کے اوپر موجود طوفان ’ہاروی‘ کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

امریکہ

بارش کی وجہ سے شہر کی بیشتر سڑکیں دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

امریکہ

ہنگامی حالات کی وجہ سے انتظامیہ کے پاس سہولیات میں کمی پڑ گئی ہے اور شہری اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

امریکہ

.