آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: تیسرے ٹی 20 میچ کو بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اتوار کو ہونے والا تیسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینڈرے فلیچر اور کرس گیل نے کھیل کا آغاز کیا اور اُنھوں نے کسی نقصان کے بغیر 15 رنز بنائے مگر پھر بارش کی وجہ سے میچ تعطل کا شکار ہوا۔
کئی گھنٹوں تک معطل رہنے کے بعد بالآخر میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔
اس سیریز کا چوتھا اور آخری میچ اب منگل کو کھیلا جائے گا۔ سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
ٹاس سے کچھ دیر قبل تک بارش کی وجہ سے گراؤنڈ کور تھا اور بارش رکنے کے بعد میچ کروانے کا فیصلہ کیا گیا مگر اس میں بھی 15 منٹ کی تاخیر ہوئی۔ صرف آٹھ گیندیں کھیلے جانے کے بعد میچ ایک مرتبہ پھر بارش کے باعث روک دیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات رنز سے شکست دے دی تھی چنانچہ پاکستان کو اس سیریز میں اب تک برتری حاصل ہے۔