مانوکورا کی موت: نایاب سفید مادہ کیوی جو بچوں کی ایک کتاب اور کھلونوں کی وجہ بنی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
وہ نایاب سفید مادہ کیوی جو بچوں کی ایک کتاب اور کھلونوں کی وجہ بنی دم توڑ گئی ہے۔
مانوکورا نامی یہ کیوی 2011 میں انڈے سے نکلی تھی لیکن ’نارتھ آئلینڈ براؤن کیوی‘ نامی نسل میں پیدا ہونے والی مادہ کے پر بالکل سفید تھے۔
وہ نیوزی لینڈ میں نارتھ آئیلینڈ کے جنگلی حیات کے سینٹر ’پکاہا ماؤنٹ بروس‘ اور انٹرنیٹ پر دلچسپی کا ایک مرکز بنی رہی۔ اس پر بنائے گئے کھلونے پوری دنیا میں فروخت ہوئے۔
یہ بھی پڑھیئے
اس پر بنائے گئے ایک فیس بک صفحے پر کہا گیا ہے کہ ’ہم بڑے دکھ کے ساتھ اپنی دوست مانوکورا کی موت کا اعلان کرتے ہیں۔‘
اس میں مزید کہا گیا کہ مانوکورا نے اتوار کو رینجرز اور ویٹرنری کے عملے کی موجودگی میں سکون کے ساتھ جان دی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پیغام میں کہا گیا کہ ’اس کی کمی بڑی شدت سے محسوس کی جائے گی۔‘
مانوکورا ان تین کیویز میں سے پہلی تھی جو اسی سینٹر میں 2011 اور 2012 میں انڈوں سے نکلی تھیں۔
پہلے مانوکورا کی شناخت ایک نر کے طور پر کی گئی، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ مادہ ہے، جس سے اس کی انفرادیت مزید بڑھ گئی۔
مانوکورا کے مداح اور ماہرِ ماحولیات اسے خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی بچوں کی کتابوں کی مصنف جوئے کاؤلے نے اپنی کتاب ’مانوکورا، دی وائٹ کیوی‘ میں اس کے متعلق لکھا تھا۔
انھوں نے نیوزی لینڈ ہیرلڈ کو بتایا کہ ’میں نے مانوکورا کی ’خصوصیت‘ اور ہر بچے کے انفرادیت کے درمیان رابطہ بناتے ہوئے لطف اٹھایا۔‘























