ہم نے اپنے قارئین سے کہا کہ وہ اپنے باغوں میں پائے جانے والی مخلوقات کی تصاویر ہمیں بھیجیں۔ یہاں آپ کے لیے دنیا بھر سے موصول ہونے والی تصاویر میں سے چند پیش کی جا رہی ہیں۔
،تصویر کا ذریعہJohn West
،تصویر کا کیپشنجان ویسٹ: ’جب میں رواں گرمیوں میں گھاس کاٹ رہا تھا تو میں نے لان موؤر کے سامنے یہ گھونگھا دیکھا۔ پھر میں نے اسے حفاظت سے دوسری جگہ رکھ دینے سے قبل اس کی یہ تصویر لے لی۔‘
،تصویر کا ذریعہMilo Khey
،تصویر کا کیپشنمائلو خے: میرے باغ میں لگے سونف کے پودوں پر طرح طرح کے کیڑے آتے ہیں۔ آج لی گئی اس تصویر میں ایک پریئنگ مینٹس یا عبادت گزار مطس کو دیکھا جو ایک شہد کی مکھی کی تاک میں تھا۔ کچھ لمحوں بعد مکھی اُڑ گئی اور یہ مطس واپس اپنی عبادت میں مصروف ہو گیا۔
،تصویر کا ذریعہJenny James
،تصویر کا کیپشنجینی جیمز: برطانیہ کے شہر ویرال میں ایک تالاب پر لی گئی ہوورفلائی کی تصویر
،تصویر کا ذریعہRichard Hughe
،تصویر کا کیپشنرچرڈ ہیوز: ’یہ کانٹے دار ٹورٹوائزشیل کیٹرپلر پرانے پتوں کے درمیان کافی خوبصورت لگ رہا ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ ان کا ماحول نہ چھیڑوں تاکہ یہ یہاں واپس آتی رہیں۔‘
،تصویر کا ذریعہIan Bannerman
،تصویر کا کیپشنایئن بینرمین: ’آکسفورڈ شائر میں ہمارے باغ میں ہم نے یہ ننھا خارپشت دیکھا جو لمبی گھاس میں گھوم پھر رہا تھا۔‘
،تصویر کا ذریعہMadhan Kumar
،تصویر کا کیپشنمدن کمار: ’بنگلور میں دنیا کے سخت ترین لاک ڈاؤنز کے دوران اپنے گھر میں بند رہ کر میرے پاس اپنے باغ میں آنے والے کیڑوں کی تصاویر لینے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا۔ مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ ایک مقامی جھیل کے پاس موجود ہمارے کنول کے تالاب میں ڈریگن فلائی اور ڈیمسل فلائی کی تقریباً 10 انواع آتی ہیں جن میں سے کرمزن مارش گلائیڈر سب سے زیادہ رنگین ہے۔‘
،تصویر کا ذریعہDavid R. Lillington
،تصویر کا کیپشنڈیوڈ آر للنگٹن: ’یہ فوٹو ہم نے کیلیفورنیا میں ہمارے ایک باغ میں لی تھی۔ یہ گھونگھا زیادہ پک چکے ایک آڑو سے لطف اندوز ہو رہا تھا جو باغ کے ایک درخت سے نیچے گر پڑا تھا۔‘
،تصویر کا ذریعہJudith Lamie
،تصویر کا کیپشنجوڈیتھ لیمی کے باغ میں موجود حد سے زیادہ فعال مکڑی
،تصویر کا ذریعہSam Whitaker
،تصویر کا کیپشنسیم وہیٹاکر: ’میں اپنے باغ میں صفائی کر رہا تھا کہ مجھے احساس ہوا کہ کوئی مجھے دیکھ رہا ہے۔ میں نے پایا کہ اس کبوتر کو اپنے گھونسلے کے لیے اچھی طرح پوشیدہ جگہ مل گئی ہے۔‘
،تصویر کا ذریعہYolanda Valenciano
،تصویر کا کیپشنیولانڈا ویلینسیانو: ’میں ایک شوقیہ فوٹوگرافر ہوں اور لاک ڈاؤن کے دوران ہزاروں لوگوں کی طرح میں نے بھی روز مرّہ کی بنیادوں پر قدرت کی تصاویر لینی شروع کر دیں۔ یہ رنگین کیڑا ہمارے باغ کی دعوت میں بِن بلایا مہمان ہے۔‘
،تصویر کا ذریعہIzzy Fry
،تصویر کا کیپشناِزی فرائی: سوالو پرندے کی یہ تصویر اس وقت لی گئی جب وہ ہمارے باغ کی باڑ پر بیٹھا تھا
،تصویر کا ذریعہCarolyn DiFrancesco
،تصویر کا کیپشنکیرولین ڈی فرانسیسکو: ’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ یہ ننھی لومڑی میرے باغ میں آنے والے مہمانوں میں سے ایک ہے۔ یہ ہر سال آتی ہیں مگر اس سال صرف تین آئی ہیں جبکہ گذشتہ سال آٹھ آئی تھیں۔‘
،تصویر کا ذریعہClaire Buske
،تصویر کا کیپشنکینیڈا کے صوبے کیوبک کے شہر گیٹیناؤ میں واقع اس باغ میں دکھائی دینے والے یہ مشک بیل درحقیقت پودوں سے بنائے گئے ہیں
،تصویر کا ذریعہJeremy Diamond
،تصویر کا کیپشنجیریمی ڈائمنڈ: ’ہم نے جاپان میں واقع اپنے گھر کے باغ میں اس کیڑے کو پیدائش کے بعد سے بڑا ہوتا دیکھا ہے۔ اور اب یہ اڑنے کے قابل ہو چکا ہے۔‘
،تصویر کا ذریعہOllie Bacon
،تصویر کا کیپشناولی بیکن: ’میں نے تین ماہ قبل کیمرا خریدا تھا اور مجھے جنگلی حیات کی تصویر کشی پسند آنے لگی۔ قدرت کے ساتھ وقت گزارنا مزیدار کام ہے اور اس میں فوٹوگرافر کے لیے کئی چیلنجز بھی ہوتے ہیں۔‘
،تصویر کا ذریعہLauré Turmell
،تصویر کا کیپشنلارے ٹرمیل: ایک ننھا ہمنگ برڈ جسے ہم نے ان گرمیوں میں اپنے گھر کے پچھلے حصے میں موجود باغ میں پایا۔ اگر اس کی ماں قریب سے ہی چلا کر مجھے خبردار نہ کرتی تو میں شاید اسے نہ دیکھا پاتی۔
،تصویر کا ذریعہGabrielle Turnecliff
،تصویر کا کیپشنگیبریئل ٹرنکلف: میں اس روبن کی حالت دیکھ کر حیران رہ گیا جب یہ ہمارے باغ میں اترا۔ جلد ہی مجھے اندازہ ہوا کہ یہ تو بس قریبی پیالے میں نہانے کے بعد خود کو سکھا رہا تھا۔
،تصویر کا ذریعہVerna Evans
،تصویر کا کیپشنورنا ایوانز: ایک گلہری ہمارے پڑوسی کے درخت سے سیب چرانے کے بعد ہمارے باغ میں۔
اگلا تھیم 'میری گرمیاں' ہے اور تصاویر جمع کروانے کی ڈیڈلائن یکم ستمبر 2020 ہے۔