کینیڈا میں دیوقامت برفانی تودہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

Residents view the first iceberg of the season as it passes the South Shore, also known as "Iceberg Alley", near Ferryland Newfoundland, Canada April 16, 2017.
وقت اشاعت

کینیڈا کا ایک چھوٹا قصبہ اچانک ہی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور اس کی وجہ ساحل پر آنے والا ایک مہمان ہے جو کہ اس سیزن میں گلیشیئر سے ٹوٹ کر الگ ہونے والا برف کا پہلا بڑا ٹکڑا یا برفانی تودہ ہے۔

کینیڈا کے ٹی وی چینل سی بی سی نیوز کے مطابق یہ تودہ اختتام ہفتہ پر فیری لینڈ قصبے کے قریب جنوبی ساحلی پٹی پر پہنچا اور برف کے اس بڑے پہاڑ کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں فوٹو گرافر اور سیاحوں کے پہنچنے کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پڑا۔

Resident views the first iceberg of the season as it passes the South Shore of Newfoundland

نیو فاؤنڈ لینڈ اور لیبراڈر کے ساحلی علاقے کو مقامی طور پر برفانی تودوں کی گزرگاہ کہا جاتا ہے اور اس کی وجہ قطب شمالی سے موسم بہار میں برف کے بڑے بڑے ٹکڑوں کا ٹوٹ کا آنا ہے۔

مقامی میئر ایڈرین کیونگا نے کینڈین پریس کو بتایا کہ برفانی تودے موسم بہار کے اختتام یا موسم گرما کے شروع تک رہنے کے بعد ختم ہو جاتے ہیں لیکن اس تودے کے بارے میں لگتا ہے کہ یہ یہاں موجود رہے گا۔

The first iceberg of the season passes the South Shore, also known as "Iceberg Alley", near Ferryland Newfoundland, Canada April 16, 2017.

انھوں نے کہا ہے کہ یہ تودہ بہت ہی بڑا ہے اور فوٹوگرافی کا ایک اچھا موقع فراہم کر رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس بار قطب شمالی سے سینکڑوں کی تعداد میں برف کے ٹکڑے اس جگہ سے گزریں گے اور اس وجہ سے ہو سکتا ہے کہ سیاحوں کے حوالے سے ایک مصروف سیزن ہو۔

The first iceberg of the season passes the South Shore, also known as "Iceberg Alley", near Ferryland Newfoundland, Canada April 16, 2017.

Photos from Reuters