گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

وقت اشاعت

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پاکستان میں بھی معمولات زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ دیکھیے گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

کورونا وائرس، پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکراچی کی ایک مسجد میں صفائی کے کام پر مامور عملہ کوو19 کی روک تھام کے لیے اپنی کوششیں کر رہا ہے۔
کورونا وائرس، پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے طبی عملہ لوگوں کا بخار چیک کر رہا ہے تاکہ اس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
کورونا وائرس، پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 600 سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور حکومت نے اس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اس دوران لوگوں کے کاروبار بھی متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستان، کورونا وائرس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسندھ پاکستان میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے۔ حکومت سندھ نے اس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ کراچی میں ساحل سمندر پر لوگوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پاکستان تفتان سکھر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنزائرین تفتان سے سکھر پہنچے جہاں سکیورٹی کی نگرانی میں انھیں قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا گیا۔ ایران سے آنے والے کئی پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
کورونا وائرس پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی حکومت نے چار اپریل تک ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے جبکہ 34 ٹرینیں بھی 15 رمضان تک بند کر دی گئی ہیں۔
پاکستان سپر لیگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتوی ہونے کے بعد پی سی بی نے یہ اعلان کیا کہ لیگ میں حصہ لینے والے کسی بھی کھلاڑی، براڈکاسٹر یا عملے میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔