خیبر پختون خوا کے علاقے بونیر میں پہاڑی تودا گرنے سے متعدد افرد ہلاک، کئی زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں کان پر پہاڑی تودا گرنے سے کم از کم نو افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔
بی بی سی کے نامہ نگار عزیزاللہ کے مطابق مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو بونیر کے مقامی ڈگر ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق جس جگہ پہاڑی تودا گرا ہے وہاں موجود افراد کی تعداد بیس سے پچیس کے درمیان بنتی ہے جو زیادہ تر مزدور اور ٹرک ڈرائیورز تھے۔
یہ بھی پڑھیے

تفصیلات کے مطابق بونیر میں دو کانیں ہیں جن میں سے ایک پر کام ہورہا ہے جبکہ یہ واقع اس کان میں پیش آیا جہاں آرام کی غرض سے مزودر بیٹھے تھے اور آپس میں گفت و شنید کر رہے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یہ کان بونیر سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر بنتی ہے۔
اس وقت حادثے کی جگہ پر مشینری پہنچ چکی ہے اور ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
























