گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

وقت اشاعت

پاکستان کے حوالے سے گذشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں 16 جون کو روایتی حریف پاکستان اور انڈیا مدِمقابل ہوئے اور شکست گرین شرٹس کا مقدر بنی۔
نشانِ پاکستان

،تصویر کا ذریعہMinistry of Overseas Pakistanis & HRD

،تصویر کا کیپشن22 جون کو امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ دورے پر پاکستان آئے۔ اس دوران انھوں نے تین معاہدوں پر دستخط کیے۔ صدرِ پاکستان عارف علوی نے امیرِ قطر کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سِول اعزاز ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازا۔
نواز شریف

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے سابق وزیر اعظم اور نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ طبی بنیادوں پر ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
آصف علی زرداری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن21 جون بروز جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع کر دی۔ ملزم کو دوبارہ دو جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
کانفرنس

،تصویر کا ذریعہFOREIGN OFFICE

،تصویر کا کیپشنبھوربن میں افغان سیاسی قیادت کی موجودگی میں امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ افغانستان سے اس کانفرنس میں سابق وزیر اعظم اور حزب اسلامی کے امیر گلبدین حکمت یار سمیت اہم سیاسی رہنما نے شرکت کی۔