گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

وقت اشاعت

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں۔

فوٹو گیلری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنوزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے 25 مئی کو دارالحکومت اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا مالی سال پاکستان کے لیے استحکام کا سال ہو گا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی بنیاد کفایت شعاری ہو گی۔
فوٹو گیلری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف 23 مئی کو وفد کے ہمراہ پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آئے اور وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
فوٹو گیلری

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن23 مئی کو نجی ٹی وی چینل نے ایسی ویڈیو اور آڈیو نشر کی جس میں مبینہ طور پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ایک خاتون سے نازیبا گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس خبر کے پیچھے ایک بلیک میلرز کا گروپ ہے اور اس عمل کا مقصد ادارے اور چیئرمین نیب کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔
فوٹو گیلری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 24 مئی کو رحمانیہ مسجد کے اندر ہونے والے بم دھماکے میں کم ازکم تین افراد ہلاک اور25 زخمی ہوئے تھے۔ بلوچستان میں 2000ء کے بعد سے بم دھماکوں اور اس نوعیت کے بد امنی کے دیگر واقعات کا سلسلہ کمی و بیشی کے ساتھ جاری ہے۔
فوٹو گیلری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنرواں ہفتے پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ برقرار رہا۔ پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور اس کی اوپن مارکیٹ میں عدم دستیابی کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے کو قرار دیا جا رہا ہے۔
فوٹو گیلری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس افطار ڈنر میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بھی شریک ہوئی۔ جہاں ایک طرف اس اجلاس میں عید کے بعد حکومت مخالف تحریک پر بات ہوئی وہی اس افطاری نے دہائیوں سے چلنے والی ’عورت سے نفرت‘ پر مبنی بحث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گرم ہے۔
فوٹو گیلری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملک میں معاشی عدم استحکام اور پاکستانی روپے کی مسلسل بے قدری سے روز مرہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
فوٹو گیلری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنماہ رمضان کے دوران ملک بھر میں مخیر حضرات لوگوں کے لیے مفت سحری و افطاری کا اہتمام کر رہے ہیں۔ پاکستان کے شہر کراچی کی مرکزی شاہراہ پر افطار کے وقت مخیر حضرات کی جانب سے لوگوں کے لیے افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سیکڑوں شہری شریک ہیں۔