BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
’نیتن یاہو کے لیے ایک ڈراؤنا منظرنامہ‘: امریکہ، ایران معاہدہ ہو گیا تو اسرائیل کے پاس کیا آپشنز ہوں گے؟
ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے کی کوششیں جاری ہیں جس پر اسرائیل میں شدید تشویش پائی جاری ہے اور اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ اس سے ایران کے جوہری پروگرام اور خطے میں اسرائیل کی کارروائی کی آزادی کیسے متاثر ہو سکتی ہے۔
8.7 کلومیٹر طویل ٹنل کے ذریعے چناب کا پانی بیاس میں موڑنے کا انڈیا کا اربوں روپے کا منصوبہ کیا ہے اور پاکستان کو اس پر کیوں اعتراض ہے؟
پاکستان نے انڈیا کے چناب-بیاس لنک ٹنل منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے چناب کا پانی بیاس کی طرف موڑا جا سکتا ہے، جو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام خطے کے استحکام اور آبی سلامتی کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔
کم جونگ اُن اپنی والدہ کا نام کیوں نہیں لیتے؟ اس کے پیچھے آخر کیا راز چھپا ہے؟
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے گرد چھائے بے شمار رازوں میں، ان کی والدہ کے بارے میں راز داری خاص طور پر نمایاں ہے۔ اقتدار میں اپنے 15 برس کے دوران کم نے ایک بار بھی عوامی طور پر ان کا نام نہیں لیا۔
لائیو, محسن نقوی کی اپنے ایرانی ہم منصب سے 24 گھنٹے میں دوسری ملاقات: ’جنگ نہیں چاہتے مگر اپنے دفاع میں بھرپور جواب دیں گے،‘ ایران
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، تاہم اگر اس پر کوئی جارحیت مسلط کی گئی تو وہ اپنے دفاع میں بھرپور جواب دے گا۔ دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ نے ملاقات میں خطے کے امن کے لیے سفارتی کوششوں کے تسلسل پر اتفاق کیا ہے۔
مین آف دی میچ فٹبالر کو انعام میں درجنوں انڈے: ’یہ اس ٹرافی سے زیادہ قیمتی ہے جسے آپ کھا بھی نہیں سکتے‘
جی ہاں نہ کوئی لگژری گاڑی، نہ کوئی بڑا چیک، نہ کوئی وائرل سپانسرشپ ڈیل بلکہ زیمبیا کے فٹبالر کینیڈی موسونڈا کو میچ میں جیت کی وجہ بننے والے گول پر پابچ کریٹس انڈے دیے گئے۔
’ایورسٹ پر معجزہ‘: وہ گائیڈ جسے مردہ سمجھ لیا گیا تھا، چھ روز بعد برف پر رینگتے ہوئے مل گیا
52 سالہ دوا شیرپا کے زندہ حالت میں ملنے سے قبل اُن کی اہلیہ نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ انھوں نے آخری رسومات کے طور پر اپنے شوہر کی روح کے لیے دعائیں بھی کر دی تھیں۔
’کبھی میزائل جہاز کے اوپر سے گزرتا ہے تو کبھی ملبہ جہاز کے قریب گِرتا ہے‘: آبنائے ہرمز پر پاکستانی اور دیگر ملاحوں نے کیا دیکھا؟
ایک پاکستانی ملاح اپنی اصل شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتاتے ہیں کہ ’یہ واقعی عجیب بات ہے کہ باہر سب کچھ نارمل دکھائی دیتا ہے، لیکن اندر لوگ پرسکون نہیں ہیں۔‘ بظاہر حالات معمول کے مطابق نظر آتے ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ خان اور ان کے ساتھ تقریباً 20 ہزار دیگر ملاح امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ اور کشیدگی کے باعث فروری کے آخر سے آبنائے ہرمز کے اندر یا اس کے قریب پھنسے ہوئے ہیں۔
نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار: ’ڈرگ ٹیسٹ ہو بھی جاتا تو آپ کو اس کا کیا فائدہ ہوتا؟‘
سپریم کورٹ نے سابق سفارتکار شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے مقدمے کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
لاہور میں 18 سالہ گھریلو ملازمہ کی موت: ملزمان کے خلاف مقدمے میں مبینہ گینگ ریپ اور اسقاط حمل کے بعد قتل کی دفعات شامل
لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی بیٹی کو گھریلو کام کاج کے لیے لاہور بھجوایا تھا لیکن وہ اس بات سے لاعلم تھے کہ اُن کی بیٹی کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































