حزب اللہ بہت خطرناک کھیل رہی ہے: جوناتھن کونریکس
اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے کہا ہے کہ’حزب اللہ ایک بہت ہی بہت خطرناک کھیل کھیلتے ہوئے صورتحال کو خراب کر رہی ہے۔‘
آئئ ڈی ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’اسرائیل صرف اپنا دفاع کر رہا ہے اور اس کے اٹھائے گئے تمام اقدامات اپنی حفاظت اور احتیاط کے پیش نظر ہیں۔
ترجمان کے ترجمان کے دعوے کے مطابق ’اب تک ہمارا ردعمل نپا تلا، حکمت عملی کے ساتھ بارڈر کے قریب (لبنان کے ساتھ) کے علاقوں تک محدود ہے ۔ تاہم حزب اللہ صورتحال کو خراب کر رہی ہے اور ہم ہر روز زیادہ سے زیادہ حملے دیکھ رہے ہیں۔‘
جوناتھن کونریکس کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل میں لبنان کے ساتھ بارڈر کے قریب ترین رہنے والے افراد کو وہاں سے منتقل کر دیا گیا ہے۔









