غزہ کے ہسپتال پر حملے میں 500 ہلاک، اسرائیل کا حملے سے اعلانِ لاتعلقی، محمود عباس کا جو بائیڈن سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق شہر کے وسط میں واقع الاہلی ہسپتال پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 500 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ہسپتال غزہ سے ہی داغے گئے راکٹ کا نشانہ بنا۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے اس حملے کے بعد بدھ کو امریکی صدر سے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

لائیو کوریج

  1. جنگوں میں بھی کچھ اصول ہوتے ہیں: کینیڈین وزیرِ اعظم

    trudeau

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے غزہ میں ’انسانی ہمدردی کے تحت راہداری‘ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اس وقت ان 23 لاکھ افراد کی فوری مدد کی ضرورت ہے جو غزہ میں محصور ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کینیڈا اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے لیکن جنگوں کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں۔

    انھوں نے پارلیمان میں اپنے خطاب میں کہا کہ ’دہشتگردی کا کبھی بھی دفاع نہیں کیا جا سکتا اور حماس کے حملوں کا کوئی جواز نہیں پیش کیا جا سکتا ہے۔ حماس فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتا اور نہ ہی ان کے مطالبات جائز ہیں۔‘

    حماس کے اسرائیل پر حملے میں پانچ کینیڈین شہری ہلاک ہوئے تھے جبکہ تین تاحال لاپتہ ہیں۔

  2. غزہ میں زندگی ایک ڈراؤنی فلم کی طرح ہے: فلسطینی سفارتکار

    Husam Zomlot

    برطانیہ میں سینئر فلسطینی سفارت کار کا کہنا ہے کہ اسرائیل سات اکتوبر کو عسکریت پسندوں کے حملے کے وقت سے ’حماس کے نہیں بلکہ میرے لوگوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام‘ کی تیاری کر رہا ہے۔

    حسام زوملوٹ نے بی بی سی کے ہارڈ ٹاک کو بتایا کہ ’ہمیں اسرائیل کے وزیر دفاع پر یقین کرنا چاہیے جب وہ کہتے ہیں کہ فلسطینی محض انسانی جانور ہیں۔‘

    حماس کے اقدامات کے بارے میں پوچھے جانے پر زوملوٹ نے کہا کہ ’ہم ہر طرف سے تشدد کو برداشت نہیں کرتے، خاص طور پر عام شہریوں پر‘ لیکن اسرائیل کی طرف سے یہ مذمتیں نہیں آ رہی ہیں۔

    زوملوٹ نے کہا کہ غزہ میں اس وقت زندگی ’ایک ڈراؤنی فلم کی طرح ہے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ کس طرح ان کے رشتہ دار اسرائیلی بمباری سے ختم ہو گئے۔

  3. امریکہ کے ’لٹل فلسطین‘ میں چھ سالہ مسلمان بچے کا قتل: ’وادیا کے آخری الفاظ تھے کہ امی، میں ٹھیک ہوں‘

  4. اسرائیل اور غزہ کے صورتحال پر بڑی خبریں

    GAZA

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    غزہ کی صورتحال کے حوالے سے بڑی خبریں

    • امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل سے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ بلنکن کا کہنا ہے کہ بائیڈن اسرائیل کا دورہ خطے اور پوری دنیا کے لیے ایک نازک وقت پر کر رہے ہیں۔
    • بائیڈن حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے اسرائیلی شراکت داروں کے ساتھ رابطہ کریں گے اور اسرائیل سے کارروائیوں میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے اور انسانی امداد کو غزہ میں اس طرح پہنچایا جائے جس سے حماس کو کوئی فائدہ نہ ہو کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔
    • مصر اور غزہ کے درمیان رفح کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کے امکان کے بارے میں بھی سفارتی بات چیت جاری ہے تاکہ امداد غزہ تک پہنچائی جا سکے اور غیر ملکی شہریوں کو نکالا جا سکے۔
    • بی بی سی ویری فائی کی طرف سے تجزیہ کردہ ایک ویڈیو میں رفح کراسنگ پر مصری سرحد کی جانب ایک فضائی حملہ دکھایا گیا ہے، جس سے ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے۔
    • حماس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے لوگوں میں سے ایک کو دکھایا گیا ہے اس ویڈیو میں عبرانی زبان بولنے والی ایک نوجوان خاتون کو دکھایا گیا ہے جو اپنی شناخت 21 سالہ مایا شیم کے طور پر کرتی ہے۔
    • اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ کم از کم 199 یرغمالیوں کو غزہ لے جایا گیا ہے۔ حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ’200 سے 250 کے قریب‘ اسرائیلی قیدی ہیں۔
    • اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اپنے گھر بار چھوڑنے والے تقریباً دس لاکھ فلسطینیوں کو خوراک، پانی اور ایندھن کی فوری ضرورت ہے۔
    • اسرائیل اور غزہ کے بارے میں روس کی انسانی ہمدردی کی قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کرنے میں ناکام رہی جس میں امریکہ اور برطانیہ سمیت مغربی ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیا کیونکہ وہ حماس کی مذمت کرنے میں ناکام رہا۔
  5. امریکہ کی غزہ میں شہریوں کے لیے انسانی امداد کا معاہدہ کروانے کی کوشش

    GAZA

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    امریکہ غزہ میں شہریوں کے لیے انسانی امداد کا معاہدہ کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ واشنگٹن نے اسرائیل سے غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینے کی یقین دہانی حاصل کر لی ہے۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک خصوصی علاقے بنانے کے امکان پر بھی بات کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ ’فلسطینی شہریوں کو نقصان پہنچانے کے راستے سے دور رکھنے‘ کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو اور اسرائیلی جنگی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کے بعد کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنے قریبی اتحادی کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے، اور کہا کہ صدر بائیڈن کے بدھ کے روز تل ابیب کے دورے کا مقصد اس عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

  6. بریکنگ, حماس کے حملوں کے بعد پانچ لاکھ اسرائیلی شہریوں نے نقل مکانی کی: اسرائیلی فوج

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے گذشتہ سنیچر کو کیے جانے والے حملے کے بعد سے تقریباً پانچ لاکھ اسرائیلیوں نے نقل مکانی کی ہے۔

    آئی ڈی ایف کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے ایک آن لائن بریفنگ میں کہا کہ ’غزہ کی پٹی کے ارد گرد تمام آبادیوں کو حکومتی ہدایات کے مطابق خالی کر دیا گیا ہے۔ ہم جنگی زون کے قریب عام شہری نہیں چاہتے ہیں۔‘

    پانچ لاکھ بے گھر ہونے والے اسرائیلیوں میں لبنان کے ساتھ ملک کی شمالی سرحد کے آس پاس کی آبادیاں بھی شامل ہیں، کیونکہ ایک اور عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے۔ حزب اللہ کی طرف سے ہفتے کے آخر میں میزائل حملوں میں ایک اسرائیلی شہری اور ایک فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

    اس کے برعکس غزہ کے اندر دس ​​لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، جو دنیا کے سب سے زیادہ گنجان آباد علاقے میں سے ایک ہے۔ غزہ میں بیرونی امداد کے داخلے کی اجازت اور غزہ کے لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت دینے سے متعلق انسانی راہداری دینے پر زور دیا جا رہا ہے۔

  7. بریکنگ, اسرائیلی فضائیہ کا حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

    آئی اے ایف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے لبنان سے اسرائیل کی طرف فائرنگ کے جواب میں کیے گئے تھے۔

    حزب اللہ ایک شیعہ اسلامی سیاسی، فوجی اور سماجی تنظیم ہے جو لبنان میں کافی طاقت رکھتی ہے۔

    یہ 1980 کی دہائی کے اوائل میں لبنان پر اسرائیلی قبضے کے دوران ایران کی مدد سے ابھری، حالانکہ اس کی نظریاتی جڑیں 1960 اور 70 کی دہائیوں میں لبنان میں شیعہ اسلامی احیا تک پھیلی ہوئی ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. جب 50 سال قبل عرب دنیا نے امریکہ کے خلاف تیل کو ’ہتھیار‘ کے طور پر استعمال کیا

  9. غزہ میں بڑھتا انسانی بحران

    GAZA

    جنوبی غزہ میں ہونے والی تباہی سے بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد بھوک و افلاس میں زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    ’ہمارے پاس وہ کچھ بھی نہیں ہے جو ہمیں زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہے‘ شمالی فلسطین سے نقل مکانی کرنے والے ایک شخص کا کہنا ہے۔ ’ہم ایک کوڑے دان میں رہ رہے ہیں۔ اور اگر ہم منتقل ہوئے تو ہم مر جائیں گے۔‘

    غزہ کے شہر یونس میں صفائی کرنے والے کارکن سڑکوں سے کوڑے کے بڑے بڑے ڈھیروں کو منتقل کر رہے ہیں اور یہاں بہت کم بیت الخلا ہونے کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

  10. اب تک کی تازہ صورتحال

    GAZA

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    غزہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق اب تک کی تازہ صورتحال کچھ یوں ہے:

    • امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کو اسرائیل کا دورہ کریں گے تاکہ حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ کی حکمت عملی سے انھیں آگاہ کیا جا سکے۔
    • اسرائیلی فوج نے غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یرغمالیوں کی تعداد 155 سے بڑھ کر 199 ہو گئی ہے۔
    • غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2700 سے بڑھ گئی ہے جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے حملوں میں اس کے 1400 سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے۔
    • حماس کے عسکری ونگ نے کہا ہے کہ اس نے ’شہریوں پر حملوں‘ کے جواب میں تل ابیب اور یروشلم پر راکٹ داغے ہیں۔
    • اقوام متحدہ کے مطابق غزہ پر بمباری کے بعد وہاں قریب 10 لاکھ فلسطینیوں نے نقل مکانی کی جنھیں ’فوری مدد کی ضرورت ہے۔
    • مصر سے غزہ جانے والی رفح کراسنگ کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس سے ہونے والا جانی نقصان واضح نہیں ہے۔
    • برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا کہنا ہے کہ حماس کے ابتدائی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم چھ برطانوی افراد شامل ہیں جبکہ 10 لاپتہ ہیں۔
  11. بی بی سی اردو کے لائیو پیج میں خوش آمدید

    Gaza

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بی بی سی اردو کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔

    غزہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے۔