اسرائیل فلسطین کشیدگی: اب تک کی صورتحال

،تصویر کا ذریعہEPA
اسرائیل اور غزہ میں ابھی دوپہر ہی گزری ہے مگر حالات دونوں جانب کشیدہ ہیں۔
آج اب تک کی تازہ ترین سرخیوں کا خلاصہ یہ ہے:
- اسرائیلی فوجی متوقع زمینی حملے سے قبل غزہ کے قریب جمع ہو رہے ہیں
- غزہ کے شمال سے جنوب کی طرف شہریوں کے محفوظ راستے کے لئے انخلا کا راستہ مزید 40 منٹ تک کھلا رہے گا جس کے بعد مقامی وقت کے مطابق 13:00 بجے اسے بند کر دیا جائے گا۔
- دریں اثناء برطانوی دفتر خارجہ نے غزہ میں موجود برطانوی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مصر میں داخل ہونے والی رفح سرحد کھولنے کی صورت میں تیاری کریں۔ تاہم ایک امدادی قافلہ غزہ میں داخل ہونے کے لیے اب بھی انتظار میں ہے۔
- دوسری خبر یہ ہے کہ شمالی اسرائیل میں لبنان کی جانب سے داغے گئے میزائل حملے میں ایک اسرائیلی شہری ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
- اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی بڑھنے کے بعد حماس کا کہنا ہے کہ اس کے تین جنگجو سرحد کے ذریعے اسرائیل میں داخل ہوئے جس کے بعد وہ مارے گئے۔
- گذشتہ ہفتے سے اب تک اسرائیل میں 1300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ غزہ میں یرغمال اسرائیلیوں کی تعداد 126 ہے۔
- فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 2300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔




















