اسرائیل اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال!
حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملے کو اب ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔ اسرائیل اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال کچھ یوں ہے۔
- اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ غزۃ پر فضائی، سمندری اور زمینی کارروائی کرنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم فوج کی جانب سے جاری بیان میں حملے سے متعلق کوئی حتمی وقت نہیں بتایا گیا۔
- اس حملے میں 1300 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے جبکہ 100 سے 150 کے درمیان افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
- اس کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کی جانے والے فضائی حملوں میں اب تک دو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
- ان حملوں میں تازہ ترین حملہ ایک قافلے پر کیا گیا تھا جو شمالی غزہ سے جنوب کی جانب جا رہا تھا۔ اس حملے میں خواتین اور بچے بھی ہلاک ہوئے تھے۔
- اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے آج اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔
- اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے زمینی آپریشن میں ’بڑے پیمانے پر توسیع کرے گی‘
- یورپی یونین نے غزہ کے لیے اپنی امداد کو تین گنا بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
- اسرائیل کی جانب سے غزہ کے رہائشیوں کو شمال سے جنوب میں منتقل ہونے کی ڈیڈلائن ختم ہو گئی، تاہم اب بھی سینکڑوں افراد سڑکوں پر موجود ہیں۔